ٹنڈوآدم: بدبخت دیور نے 4بچوں کی ماں کو گولیاں مارکر قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں دیور نے چار بچوں کی ماں بیوہ بھابھی کو گولیاں ما کر قتل کرکے فرار۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔ تفصیل کے مطابق ٹنڈوآدم محمدی کالونی میں ملزم کامران راجپوت نے گالیاں مار کر چالیس سالہ چار بچوں کی ماں اور بیوہ بھابھی ثمینہ اہلیہ کبیر راجپوت کو موقع پر قتل کر کے فرار ہو گیا نعش تین گھنٹوں تک گھر میں پڑی رہی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے واقع کے مقام پر پہنچ کر نعش کو تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم منتقل کردیا جہاں نعش کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اطلاعات کے مطابق مقتولہ کا شوہرکبیر علی خیرپور میں کھجور کا کاروبار کرتا تھا ایک سال قبل قتل ہو گیا تھا جس کا فیصلہ چالیس لاکھ دیت کے طور پر ہوا تھا جس کے پیسے ملنے کے بعد مبینہ پیسوں پر تکرار کے باعث دیور کامران راجپوت نے اپنی بھابھی کو قتل کردیا مقتولہ کا ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں علاوہ ازیں خبر فائل ہونے تک واقع کا نہ مقدمہ درج ہو سکا نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا جاسکا ایس ایچ او سٹی اسلم بلو سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مقتولہ کا بھائی انیس نعش حیدرآباد لے کر روانہ ہو گیا ہے تدفین کے بعد واقع کا مقدمہ درج کرانے کا کہا ہے اگر بھائی نے مقدمہ درج نہیں کرایا تو سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹنڈوا دم کے بعد قتل کر
پڑھیں:
سابق صدرِ مملکت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج
لاہور:سابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج خارج کردی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آجکل سوشل میڈیا سے متعلق حکومت نے این سی سی آئی اے ادارہ قائم کیا ہے ۔ درخواست گزار نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سے رجوع کرسکتا ہے۔
جج نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرتی ہے ۔
واضح رہے کہ درخواست شہزادہ عدنان نے وکیل محمد مدثر چوہدری کے ذریعے دائر کی تھی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق صدر نے گستاخانہ الفاظ کا استعمال کیا۔ عارف علوی کے گستاخانہ الفاظ سے متعلق ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عارف علوی کے خلاف پولیس کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔