عظمی بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں۔
(جاری ہے)
عظمی بخاری نے کہا کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے دو سال بعد آنا شروع ہوئے ہیں، نو مئی کی ناکام بغاوت جنہوں نے کی اور کرائی اس کی تمام فوٹیجز منظر عام پر آچکی ہیں، نو مئی کی پلاننگ کس نے کی،کہاں کی اور اس میں کون کون شامل تھا یہ بھی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ شہدا ء کے مجسمے جلانے والے کسی بھی رحم کے مستحق نہیں ہیں، فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے، اس میں اب کسی کو کوئی شک و شبہ یا ابہام نہیں رہ گیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پر تمام ٹرائل کورٹ چار ماہ میں نو مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں، نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
---فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔
عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ن لیگ قومی جماعت ہے، قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو آپ غیرتجربہ کار کہہ رہے ہیں اس نے پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے، آپ نے 17 سال میں جو سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد ملنے کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے۔