2025-11-03@23:11:55 GMT
تلاش کی گنتی: 517
«کہ حمائمہ ملک»:
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے چند علاقوں میں بارش جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی مقامات پر صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ تاہم، مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو سانس اور آنکھوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں بھی خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے شہروں لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال،...
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ برقرار رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: سائبیریائی ہوائیں کب پاکستان پہنچیں گی، موسم سرما کو کتنا طویل بنائیں گی؟ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، جبکہ پنجاب کے کئی اضلاع میں اسموگ چھائی رہی۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لیہہ منفی 3،...
ادارہ شماریات کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا۔ دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی...
پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے سنگین مسائل نے صارفین کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسائل میں ایک بار پھر اضافہ: اب ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ڈیٹا سروسز نہ صرف سست روی کا شکار ہیں بلکہ بعض علاقوں میں مکمل طور پر بند بھی رہتی ہیں۔ کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور سمیت کئی شہروں سے صارفین نے شکایات کی ہیں کہ فائل اپ لوڈ یا ویڈیو کال جیسی سروسز مسلسل متاثر ہو رہی ہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا اور کورٹ روڈ کے آس پاس نیٹ ورک بالکل بند رہتا ہے جب کہ...
لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوش خبریاں ملیں گے اور پاکستان میں مزید انتہا پسندی، نفرت یا انتشارکی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا، اسلامی نظریات و ناموس رسالت کی جو حفاظت مسلم لیگ( ن) کر سکتی ہے وہ کوئی اور جماعت نہیں کر سکتی،کسی کو مذہب کے نام پر انتشار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ پاکستان میں اتحاد، محبت اور یک جہتی...
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک وزیرِ اعظم ایسا بھی آیا تھا جس نے بھارتی حملے کے جواب میں کہا تھا کہ میں کیا کروں؟ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے 40 سال صرف چندہ اکٹھا کیا ہو اس کو ملک کی باگ ڈور دے دی گئی تھی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کردیے، پاکستان جب بھی مسلم لیگ ن کے حوالے ہوا، طاقت ور ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکے کیے، مئی کے بھارتی حملے کے جواب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دشمن...
— فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک افغانستان ہے، افغانستان کے باعث یہاں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگلے مہینے افغانستان کے ساتھ ایک ایکسپو منعقد ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کی ترسیل جب بند ہوجاتی ہے تو 5 لاکھ روپے دے کر ٹرک کو اجازت دی جاتی ہے، گندم اور آٹے کی ترسیل پھر کیوں بند کرتے ہو جب 5 لاکھ روپے پر ٹرک چھوڑتے ہو۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو بااختیار ہونا چاہیے کہ کچھ فیصلے وہ خود بھی کرسکیں، ان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے...
فائل فوٹو اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات بتاتے ہیں کہ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلایا جارہا۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تحریک تحفظ آئین کے نام سے سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن کی درخواست آئی۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم حیران ہوگئے کہ اتحاد تو پہلے سے موجود ہے، یہ درخواست کس نے دے دی، سماعت کے دوران تینوں درخواست گزاروں نے درخواست سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سماعت میں ہی تینوں نے اپنی درخواست واپس لینے کی ایک اور درخواست جمع کرا دی۔
بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش سمیت کئی بی جے پی زیرِ حکومت ریاستوں میں درجنوں مسلمانوں پر محض ’I love Muhammad‘ کہنے یا یہ عبارت تحریر کرنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں نے حکومتی اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ واقعہ کا آغاز کانپور کے علاقے سید نگر سے ہوا، جہاں 4 ستمبر کو عیدِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ایک روشن بورڈ پر ’I love Muhammad‘ لکھا گیا۔ کچھ ہندو رہائشیوں کے اعتراض پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بورڈ ہٹا دیا اور 9 مسلم افراد سمیت درجنوں کے خلاف مقدمات درج کیے۔ مزید پڑھیں: مودی اور آر ایس ایس کا گٹھ جوڑ انتہا پسندی کی جڑ، ریاستی وزیر...
---فائل فوٹو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف شہروں سے متعدد ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے تقریباً 2 کلو نشہ آور گولیاں جبکہ طارق روڈ کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد ہوئی۔صوبہ پنجاب میں کارروائیاںاے این ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور کینال روڈ پر کوریئر دفتر میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل سے ایک کلو منشیات برآمد کی، چکلالہ میں کوریئر کے دفتر میں امریکا سے آنے والے پارسل میں موجود کھلونوں سے 14 گرام ویڈ ملی جبکہ...
میڈیکل کی اعلی تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کراچی میں ڈائو یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی جبکہ اسلام آباد میں ٹیسٹ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد کیا جائے گا۔حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا۔ ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہو گا جس کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی 30 سالہ فجر شیخ نے انسٹاگرام پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی خوشخبری دی۔دلہن گہرے سرخ عروسی لباس میں نہایت دلکش نظر آئیں جبکہ دلہے نے روایتی سیاہ شیروانی زیب تن کی۔کراچی سے تعلق رکھنے والی فجر شیخ نے یہ خوشی اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ منائی۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ فجر شیخ نے 2022 میں ڈرامہ سیریل "بیٹیاں" سے ڈیبیو کیا جبکہ "قرضِ جاں" اور ہارر فلم "دیمک" میں بھی اپنی...
ملک کے جید علما، مذہبی جماعتوں اور تاجربرادری نے انتشاری ٹولے کی ہڑتال کی کال کو یکسرمسترد کردیا۔ تاجر تنظیموں،مذہبی رہنماؤں،علما اورسول سوسائٹی کی طرف سے تحریک لبیک کی انتشار پر مبنی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اس طرح کی غیر ضروری ہڑتال کی کالوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے انتشار کے بجائے استحکام کو ملک کی اہم ترین ضرور قرار دیا۔ اہم شخصیات کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں احتجاج اورہڑتال نہیں، اتحاد و یکجہتی ملکی ترقی کا زینہ ہیں۔ تاجر تنظیموں نے بھی ہڑتال کی کال کو قوم اورملک کے منافی قرار دے دیا ہے اور عوام سے افواہوں و منفی بیانیے سے دور رہنے اور امن و استحکام کاساتھ دینے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-02-18 کراچی (رپورٹ: حماد حسین ) ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں خوراک کی پیداوار ناکافی، ضائع ہونے کی شرح خطرناک حد تک زیادہ، اور غذائی عادات غیر متوازن ہیں، جس کے باعث قومی سطح پر صحت، معیشت اور خوراک کی سلامتی خطرے میں ہے۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک کہلانے کے باوجود گندم، دالیں، تیل اور دیگر اجناس درآمد کرتا ہے۔ ہماری پیداوار یا تو ضروریات کے مطابق نہیں یا پھر ناقص منصوبہ بندی اور ناکام پالیسیوں کی نذر ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کم رقبے پر جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ پیداوار حاصل کرتے ہیں جبکہ پاکستان...
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد، چترال، سوات اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔خیبر پختونخوا کے مخلتف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پشاور، گلگت اور ایبٹ آباد کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 120 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاک فضائیہ کی کامیاب کارکردگی کے بعد انڈونیشیا نے بھی چین سے جدید جی-10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کا یصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انڈونیشیا چین کے اس جدید ترین طیارے کو استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع سجافری سیامسودین نے اعلان کیا کہ ان کا ملک جلد ہی چین سے جی-10 سی طیارے حاصل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد یہ طیارے جکارتہ کی فضاں میں پرواز کرتے نظر آئیں گے۔ تاہم انہوں نے معاہدے کی تکمیل یا ترسیل کی تاریخ کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی۔دوسری جانب انڈونیشیا کے وزیر خزانہ پربایا یوڈی...
پاک فضائیہ کی کامیاب کارکردگی کے بعد انڈونیشیا نے بھی چین سے جدید جے-10 سی (J-10C) لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انڈونیشیا چین کے اس جدید ترین طیارے کو استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔ چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع سجافری سیامسودین نے اعلان کیا کہ ان کا ملک جلد ہی چین سے جے-10 سی طیارے حاصل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "بہت جلد یہ طیارے جکارتہ کی فضاؤں میں پرواز کرتے نظر آئیں گے"۔ تاہم انہوں نے معاہدے کی تکمیل یا ترسیل کی تاریخ کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے وزیر خزانہ پربایا یوڈی سادیوا نے تصدیق کی کہ طیاروں کی...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امید ہے کہ افغانستان کی قیادت بھارت کی اس چال میں نہیں آئے گی اور دوحہ معاہدے کے تحت اپنے اوپر عائد پابندیوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال سے سوال کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ سیز فائر قائم رہے گی یا نہیں؟ جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہماری دلی خواہش ہے کہ سیز فائر قائم رہے اور افغانستان کی حکومت ان پابندیوں کی پاسداری کرے جو دوحہ معاہدے میں اس نے اپنے اوپر عائد کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی درخواست...
معرکہ حق میں مثر ثابت ہونے پر انڈونیشیا نے بھی چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدنیکا فیصلہ کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز جکارتہ(آئی پی ایس ) انڈونیشیا نے چین سے جدید جے 10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک جلد ہی چین کے جدید جے-10 سی لڑاکا طیارے خریدنے جا رہا ہے جس کے بعد انڈونیشیا جے 10 سی طیارے استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جاے گا۔ جے 10 سی طیاروں کی خریداری کا یہ معاہدہ انڈونیشیا کی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا جب وہ چینی ساختہ جنگی طیارے خریدے گا جو اس کی فوجی صلاحیتوں کو جدید بنانے کے منصوبے...
لاہور: ملک میں حالیہ بارشوں کے دوران سیلاب سے کسان شدید متاثر ہوئے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق دو ملین ایکڑ سے زائد زرعی زمین سیلاب کی نذر ہو کر برباد ہو چکی ہے تاہم سماجی تنظیم رزق نے اعلان کیا ہے کہ وہ پورے ملک میں ایک لاکھ ایکڑ زمین دوبارہ آباد کرنے کا منصوبہ شروع کر رہی ہے۔ سماجی تنظیم رزق کے بورڈ کے چیئرمین میاں فاروق احمد نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 20 ہزار چھوٹے کسانوں کو بنا سود کے قرضے فراہم کیے جائیں گے، یہ قرضے زرعی اجزا، فصلوں کی تیاری اور تربیت کی صورت میں دیے جائیں گے تاکہ گندم کے موسم سے پہلے کسان...
اگر آپ بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اسکرولنگ کرتے ہوئے یہ سوچتے ہیں کہ ہر وقت سیاست یا متنازع موضوعات پر بات کرنے والے اکاؤنٹس دراصل کہاں سے تعلق رکھتے ہیں، تو اب اس سوال کا جواب آپ کو ملنے والا ہے۔ ایلون مسک کی زیرِ ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین کو یہ معلومات دستیاب ہوں گی کہ کسی اکاؤنٹ کا تعلق کس ملک سے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دکھایا جائے گا کہ یوزرنیم کب تبدیل کیا گیا۔ ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیر (Nikita Bier) کے مطابق، کمپنی اس فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کروا رہی ہے، تاکہ جعلی اکاؤنٹس اور گمراہ...
شمالی امریکی ملک میکسیکو شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں آگیا، جس کے نتیجے میں 130 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں نے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی، ایک لاکھ سے زائد مکانات متاثر ہوئے جبکہ سڑکیں، پل اور دیگر انفرا اسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور سینکڑوں علاقوں میں مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔ میکسیکو کی صدر نے کہا کہ بارشوں کی شدت غیر متوقع تھی اور مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اور فوجی اہلکار پانی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باجوڑ(آن لائن)باجوڑ میں پاک فوج کے حق میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔واک میں ضلعی انتظامیہ، قبائلی عمائدین، سول ڈیفنس اور شہریوں نے شرکت کی۔واک کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ واک ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر گورنر ماڈل اسکول کے گیٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ملک کی دفاع کے لیے ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کی جارحیت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔دشمن کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ملک کے تمام سرحدوں پر ہم اپنے...
— فائل فوٹو پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔انسدادِ پولیو مہم سے متعلق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے ملک بھر میں 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز انسدادِ پولیو مہم میں شریک ہیں۔ آئیں سب ساتھ کھڑے ہوں اور پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنائیں۔واضح رہے کہ آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ملک بھر میں 5 سال تک کے ہر بچے کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ تجزیہ کار عثمان شامی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہےکہ افغانستان کو سوچنا ہو گا کہ کیا وہ بھارت کے اعلیٰ کار تو نہیں بن رہے ،کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر انہیں زیادہ پیسے دیں گے تو یہ ہمارے ساتھ ہو جائیں گے اور ہم انہیں دیو بند کے ذریعے کنٹرول کریں گے ، اب افغان وزیر خارجہ کا دیوبند کے مرکز میں تاریخی استقبال ہو ا تو انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ کیا یہ بھارت کا اعلیٰ...
ایک دوست عرب ملک کے ذریعے افغانستان سے بات چیت جاری ہے ، امید ہے کہ اچھا نتیجہ نکلے گا: وزیراعظم پاکستان شہبازشریف
لاہور (عثمان شامی) افغانستان کو دشمن ملک نہیں سمجھتے، وہ ہمارے بھائی ہیں، ان سے دوستانہ تعلقات چاہتےہیں،لیکن دہشتگردوں کو کھلی چھٹی نہیں دے سکتے، ان خیالات کا اظہاروزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں سینئرصحافی مجیب الرحمٰن شامی، سلمان غنی اور عمرشامی سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ خلوص نیت سے فوجی لیڈر شپ کے ساتھ مل کر کوشش اور محنت کی جس کے نتیجے میں اللہ پاک نے کرم کیااور پاکستان کے دنیا میں قدمیں اضافہ ہوا ہے، اس وقت امریکہ اور چین دونوں سے بے حد اچھے تعلقات ہیں، عرب ممالک بھی پاکستان کے ساتھ ہیں اور علاقائی اتحادی اہم بین الاقوامی معاملات میں ہم سے مشاورت کرکے فیصلے لے رہے ہیں۔افغانستان کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ افغانستان...
پشاور(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں لیکن ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کا پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا یہاں آنے کا مقصد کے پی کے غیور عوام کے درمیان بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔
افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششیں ناقابلِ قبول: ماسکو فارمیٹ کا مشترکہ اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس )روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس کے مشترکہ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بنے۔منگل کو روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس میں پہلی بار طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی جب کہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی ڈھانچے یا انفرا اسٹرکچر کی کسی بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میں کپاس کی پیداوار میں 49 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد ٹیکسٹائل ملز نے خریداری عارضی طور پر روک دی ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر 2025 تک کپاس کی مجموعی آمد 30 لاکھ 44 ہزار 409 گانٹھوں تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 49 فیصد زیادہ ہے۔پنجاب میں کپاس کی آمد 11 لاکھ 36 ہزار گانٹھیں رہی، جو 56 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے، جبکہ سندھ میں 19 لاکھ 7 ہزار گانٹھیں آئیں، جو 45 فیصد اضافہ ہے۔ بلوچستان سے بھی 1 لاکھ 12 ہزار گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ماہرین...
سٹی 42:مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما سینیٹر پرویز رشید وزیر اعلیٰ پنجاب کی حمایت میں بول پڑے پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی چپقلش پر سینیٹر پرویز رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتیں اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ اور حکومت کا مؤقف ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی آبادکاری اور بحالی اپنے وسائل سے کی جائے۔پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ بحالی اور آبادکاری کے لئے عالمی اداروں سے رجوع کیا جائے۔ ہم انٹرنیشنل ایڈ اپنا حق سمجھتے ہیں اس کو بھیک نہیں کہا جا سکتا؛نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحما ن سینیٹر...
کمشنر کراچی نے کہا کہ دودھ کی نئی قیمت معیاری دودھ کی فراہمی سے منسلک ہے۔ انھوں نے کہا مضر صحت دودھ کی فروخت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔کمشنر کراچی حسن نقوی نے کہا کہ دودھ فروشوں کو معیاری دودھ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرانا ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ لی مارکیٹ آکشن کے ذریعے مضر صحت دودھ فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ دودھ فروش چلر چلانے کے بجائے برف سے دودھ ٹھنڈا کر رہے ہیں۔ کئی علاقوں میں دودھ برف کی سِلوں سے پتلا (دودھ میں پانی مکس) کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 2 سے 7 اکتوبر تک تیز آندھی اور بارش کی پیش گوئی کر دی۔ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 3 سے 6 اکتوبر تک بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اسی طرح خیبرپختونخوا میں 2 سے 7 اکتوبر تک بارشیں جبکہ بعض مقامات پر تیز آندھی و ژالہ باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں 2 اور 3 اکتوبر کو بارش کا امکان ہے جبکہ 4 سے 7 اکتوبر تک کشمیر میں برفباری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں آج رات سے 3 اکتوبر تک بارش کی پیشگوئی...
اپنے ایک بیان میں افغان عبوری حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، یہ بات بے بنیاد ہے کہ افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کا پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اجلاس پر ردعمل سامنے آگیا، افغان عبوری حکومت نے افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی اڈے کے خلاف بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان افغان عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغانستان پاکستان، روس، چین اور ایران کے مؤقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔ حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین...
ایشیا کپ کے انعقاد اور پاک بھارت میچ پر دلجیت دوسانجھ کے کمنٹس کے بعد گلوکار عدنان سمیع بھی اس معاملے پر بول اٹھے۔ عدنان سمیع نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فنکار سیاست یا سیاسی نظریات کا پابند نہیں ہوتا، وہ ہمیشہ اپنے ملک کا ہوتا ہے اور اس کا فن سرحدوں کو عبور کرجاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 میں بھارتی شہریت حاصل کرنے والے عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ ملک بھی ایک گھر کی طرح ہے، مگر سیاست اور قومیت کو گڈمڈ نہیں کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق فنکار کو کسی مخصوص نظریے یا ایجنڈے کے ساتھ باندھنا درست نہیں، کیونکہ فن خود اپنی شناخت رکھتا ہے اور اسے زبردستی محدود نہیں کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنکاک: تھائی لینڈ میں عبوری حکومت کی تشکیل دے دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتین چرن ویراکول نے عبوری حکومت کی باقاعدہ تشکیل دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انوتین کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کے لیے 4 ماہ میں پارلیمان کو تحلیل کر دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بظاہر مختصر دورانیے کی عبوری حکومت میں معیشت اور دیگر شعبوں میںملک و قوم کے لیے بہتر نتائج دینا چاہتے ہیں۔ انوتین نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ بادشاہ کے سامنے حلف اٹھایا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ گزشتہ اگست میں ملک کی آئینی عدالت نے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کی...
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے، جو آدمی ضمیر بیچتا ہے اِسے وفادار سمجھا جاتا ہے، شہباز اینڈ کمپنی نے جمہوریت کی تمام جدوجہد پر پانی پھیر دیا ہے، بےنظیر شہید کی پارٹی بھی اس گناہ میں شریک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں اسد قیصر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ نام...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے اسرائیل کی پشت پر امریکہ ہے اور جنگ بندی کوویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے،اسرائیل کی جانب سے ایک کے بعددوسرے مسلمان ملک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا ہے- مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سعودی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جانے چاہئے،انہوں نے کہا ہے وادی تیرہ جیسے واقعات سے غیریقینی کی کیفیت میں اضافہ ہو رہا ہے،یسے واقعات سے...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ ملک میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، پاکستان کا آئی ٹی سسٹم مومینٹم پکڑ رہا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی، ڈیٹا کا استعمال اور ملک میں فری لانسر بڑھ رہے ہیں، پاکستان پائیدار معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 2 سال کے ٹیکس کے اعداد بھی شاندار ہیں، ایس آئی ایف سی نے اندرونی مسائل کو حل کر کے راہ ہموار کی۔
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے کے حوالے سے پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید مریم نواز کی نالائق ذہن کی عکاسی ہے۔ یہ معاہدہ دو پارٹیوں کا نہیں بلکہ دو ریاستوں کے درمیان ہوا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے۔ ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ عوام فاقوں پر مجبور ہیں۔ حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملک میں...
لندن (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے وہ عظیم سفیر ہیں جو دن رات محنت کرتے ہیں۔ لندن میں اوورسیز پاکستانیز کے کنونشن سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے سامنے کھڑا ہوں، آپ کے پاکستان کے وہ سفیر ہیں جو بیرون ملک دن رات محنت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دن میں آپ دیار غیر میں انتہائی محنت سے رزق حلال کماتے ہیں، میں اس بات کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اپنی محنت سے جو رزق کماتے ہیں، یہ جو سال گزرا ہے آپ نے پاکستان اپنی خون پسینے کی کمائی سے ساڑے 38 ارب...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں ہمیں سوچنا چاہیئے کہ طویل جدوجہد کے نتیجے میں آمریت مضبوط ہوئی ہے یا جمہوریت؟۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آئین کو اکثر موم کی ناک بنا کر اس کی شکل تبدیل کی جاتی ہے، مارشل لا آئے تو پورے آئین کو لپیٹ کر اس کی وقعت کو ختم کردیا جاتا ہے، تشویش ہے پاکستان معاشی طورپر مزید کمزور ہورہا ہے، افغانستان کی معیشت بھی پاکستان سے بہتر ہے، ملک میں اگر امن نہیں ہوگا تو معیشت نہیں سنبھلے گی، اس کے لیے ہم سب...
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا عمل ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا ہے، اب یہ صرف 20 دن میں مکمل ہوگا جبکہ اب تک 500 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں منعقدہ ہیلتھ کیئر ڈیوائس ایسوسی ایشن (ایچ ڈی اے پی) کے آٹھویں سالانہ جنرل پروگرام کے موقع پر کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان عجیب ملک ہے، قدرت کے کرشموں پر حیران رہ جاتا ہوں۔ ایک ہی ملک میں الگ الگ ڈائنامکس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیلتھ کیئر سروسز فری فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ملکی حالات اور چیلنجز کے باوجود پاک افواج نے ہر...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کو دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ رب العزت کے سائے میں مشترکہ دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ہوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://x.com/KhawajaMAsif/status/1968539158219215303 ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض پہنچے تھے جہاں...
عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کو الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نا اہل کیا ،عدلیہ سے امید وابستہ ہے عدلیہ ماتحت عدالتوں پر نظر رکھتی تو ہمارے 3 لوگوں کو 100 سال کی سزا نہ ہوتی،چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے حکومت کرنے سے پاکستان کا نقصان ہوگا۔پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نا اہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت تھی، ان مقدمات میں الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نا اہل...
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں کیخلاف تصور ہوگی، پاک سعودیہ کا دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی...
—فائل فوٹو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین شہداء کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے، وہ اور ان کی پارٹی کے لوگ شہداء کے گھر بھی نہیں گئے، ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اب 27 ستمبر کا چورن بیچا جا رہا ہے، جب بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوا، پی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی ملک گیر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ مہم 15 سے 27 ستمبر تک پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور کشمیر میں جاری رہے گی۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے پاکستان میں ہر سال سرویکل کینسر سے 3 ہزار سے زائد خواتین جاں بحق ہوجاتی ہیں۔ اِن کا کہنا تھا کہ اپنی بچیوں اور بہنوں کو کینسر کی موذی مرض سے بچائیں اور ویکسین لگوائیں۔ Post Views: 7
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کو مار دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کو مار دیں گے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آج صبح میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، وینزویلا میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کارروائی اس وقت کی گئی، جب دہشت گرد...
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ ملک کے پرچم کو تشدد اور تقسیم کی علامت بنانے والوں کے حوالے نہیں کریں گے۔ سر کیئر اسٹارمر نے لندن میں دائیں بازو کے مظاہرے میں ڈیڑھ لاکھ افراد کی شرکت کے بعد بیان میں کہا کہ برطانوی پرچم ہمارے متنوع ملک کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ہماری سڑکوں پر رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیں گے۔ برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارے ملک کی اقدار کا بنیادی حق ہے، برطانوی عوام کو اپنے رواداری، تنوع اور دوسروں کے احترام پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کو...
بھارت میں پہلی بار ایک غیرمعمولی صورت حال دیکھنے میں آئی جب ریاست بہار میں بڑی تعداد میں سابق اور حاضر سروس فوجی اہلکاروں نے مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے وردی میں سڑکوں پر نکل کر اپنی بنیادی ضروریات اور مراعات کے حصول کے لیے آواز بلند کی۔ مظاہرے کے دوران فوجی اہلکاروں نے ہاتھوں میں بھارتی پرچم تھامے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کرنے والے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے بنیادی سہولیات اور مراعات سے محروم چلے آ رہے ہیں، اور اس حوالے سے کئی بار حکومت سے...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں اور وہاں کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میرا یقین ہے کہ مسلم ممالک غزہ کی مدد ضرور کریں گے۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی۔ عرب ممالک کے پاس تمام ٹیکنالوجی ہے، یہ سائبر ٹیکنالوجی خرید سکتے ہیں، دشمن سامنے آئے تو جذبہ ایمانی ہونا چاہیے اور پاکستان نے یہ ثابت کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا...
پسرور: تحریک انصاف نے سیلاب پر سیاست نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ پنجاب کے شہر پسرور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت فوری امدادی پیکیج کا اعلان کرے۔ سیلاب پر نیشنل ایکشن پلان تیار کیا جائے،قدرتی سانحہ سیلاب پر عملی اقدامات کیے جائیں اور متاثرین کو بروقت ریلیف دیا جائے۔ بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب پر سیاست نہیں، عوام کی خدمت کی جائے، تمام جماعتیں متحد ہو کر متاثرین کی مدد کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے نارووال آمد پرکہا کہ پنجاب میں 42 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے، 4 ہزار 300 دیہات متاثر، فصلیں مکمل طور پر تباہ...
پاک بھارت کی سن65 کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے تشکیل دیے گئے دوارکہ آپریشن میں نہ صرف پاکستانی سرفروشوں نے دشمن کے کراچی کی جانب ممکنہ ناپاک ارادوں اور مہم جوئی کو ناکام بنایا بلکہ بھارتی آبی فوج کےاوسان ہی خطا کردیےتھے۔ پاک بحریہ کی جانب سے اس آپریشن کو سومناتھ مندر پر محمود غزنوی کے حملوں کا تسلسل قرار دیا جاتا ہے، فرق بس یہ ہے کہ 18 ویں حملے میں تلواراورتیر جبکہ آپریشن دوارکہ میں بھاری بھرکم توپیں اورگولہ بارود استعمال کیا گیا۔ سامان حرب سے لیس 6 بحری جنگی جہاز ڈسٹر ائیرفریگیٹس کے تابڑ توڑ حملوں کے دوران دشمن ملک بھارت نے صرف اپنی بربادی کا تماشا دیکھا، اس اہم مشن میں سب...
بیجنگ میں چین اور روس کی مشترکہ پروڈکشن فلم “ریڈ سلک” کے پریمیئرکا انعقاد کیا گیا۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ، روسی نیشنل میڈیا گروپ کی بورڈ چیئرمین ایلینا کابائیوا اور چین میں روسی سفیر مورگولوف سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ حقیقی تاریخی واقعات پر مبنی فلم “ریڈ سلک” میں ایک تاریخی کہانی بیان کی گئی ہے، جب چینی اور روسی کامریڈز نے اہم خفیہ دستاویزات کو کامیابی کے ساتھ محفوظ کرنے کے لئے شانہ بشانہ جنگ لڑی تھی۔ Post Views: 6
لاہور: سیلاب کی تباہ کاری اور مسلسل بارشوں نے ملکی فوڈ سیکیورٹی کیلیے خطرات پیدا کر دیے ہیں،چاروں صوبوں میں گندم، آٹا قیمتوں میں ہوشربا اضافہ جاری ہے جبکہ طلب کے مقابلے میں رسد میں کمی آگئی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم، آٹا ترسیل پر پابندی نے تینوں صوبوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔ چند روز کے دوران ہی کراچی میں ایک سو کلو گرام گندم کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا جس کے بعد کراچی میں گندم کی بوری 7200 سے بڑھ کے 9300 روپے ہو گئی ہے جبکہ کراچی میں 50 کلو آٹا تھیلا کی قیمت 5 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔ پشاور میں 100 کلوگرام گندم...
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اگلے مون سون سے قبل آبی گزرگاہوں پر موجود تمام تجاوزات ہٹا دی جائیں گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں ہر سال 7 ملین ایکڑ فٹ پانی لازمی طور پر سمندر میں چھوڑنا چاہیے تاکہ سمندر کا کھارا پانی اندر آکر سندھ کی زمینوں کو تباہ نہ کرے۔ ہم اب تک منگلا ڈیم میں موجود پانی سے 12 سے 14 گنا زیادہ پانی سمندر میں چھوڑ چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:پنجاب میں سیلاب کا خطرہ مکمل طور پر ٹل نہیں سکا، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں...
تیانجن (ویب ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امن، سلامتی اور استحکام کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد ہیں لیکن دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہاپسندی اس راستے کی بڑی رکاوٹیں ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردی صرف کسی ایک ملک کی سلامتی کے لیے چیلنج نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک مشترکہ خطرہ ہے۔ کوئی ملک، کوئی معاشرہ اور کوئی شہری خود کو اس سے محفوظ نہیں سمجھ سکتا۔ اس لیے بھارت نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف یکجہتی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے القاعدہ اور اس سے منسلک دہشت گرد...
تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کو جیل میں رکھنے اوراقتدار کے مزے لوٹنے میں کامیاب ہو گئی، فیصل واوڈا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی، یہ اپنے اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں اور لوٹتے رہیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی کا چہرہ دیکھتے رہا کریں وہ ہمارے وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی سرکاری فنڈز سے 10فیصد مسلح گروہوں کو جانے کے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تائید کرتا ہوں، ایک صوبے کا معاملہ نہیں جب تمام صوبوں کے فنڈز میں گھسیں گے تو بڑا بہت بڑا فنڈا نکلے گا۔ سابق ایم پی اے احمد خان بھچر...
پاکستان کے مختلف دریائوں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر رہی ہے، ستلج اور جناح بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا جس کے پیش نظر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ہری پور میں تربیلا ڈیم میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا، پانی کی آمد 4 لاکھ 5 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 70 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ، ڈیم میں پانی کی سطح 1547.96 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ فل لیول 1550 فٹ ہے۔سپل ویز کھولنے کے بعد دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب پیدا ہوگیاجس کے باعث تربیلا ٹی فائیو پراجیکٹ پر کام بند کر دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ندی نالوں اور دریائوں کے قریب جانے سے گریز کی...
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی ہر قسم کی مدد کریں گی، ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت...
معرکہ حق کا اعتراف ِ حق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز نوید امان خان. پن پوائنٹ وطن عزیز کے اٹھہتر سال کی آزادی کا جشن معرکہ حق کی فتح کی سرشاری نے دوبالا کردیا ہے۔ حصول آزادی سے تحفظ آزادی کے سفر میں قوم زخم کھاتی، کامیابیاں اور کامرانیاں سمیٹتی اس منزل تک آن پہنچی ہے لیکن الحمدللہ ، قومی وجود پر زخم لگنے کے باوجود اس کی قوت مزمحل نہیں ہوئی بلکہ اُس کے عزم واردارے کی حرارت اور توانائی مزید بڑھی ہے۔ یوم آزادی کے رنگ معرکہ حق میں اپنے اپنے شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات کی تفویض سے مزید نکھر گئے۔ شیرِ پاکستان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چئیرمین...
اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن آزادی کے حصول کے لیے ہمارے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے۔ پاکستان کے لیے ان گنت قربانیاں دینے والے تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں، کارکنان اور اپنے آباو اجداد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں تاریخی فتح نے اس مرتبہ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے، بھارت کے ساتھ جنگ نے...
کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا آج کادن صرف جشن منانےکانہیں ذمہ داریوں کا احساس بھی دلاتاہے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا میری طرف سے پوری قوم کو14اگست کی مبارکباد ہو،معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نےجوفتح دی اس کاجتناشکراداکریں وہ کم ہے،دنیاکوپیغام دیں پاکستان ایک پرامن ملک ہے،پاکستان نے ہمیشہ امن ، یکجہتی کی بات کی،پاکستان پائندہ باد ، افواج پاکستان زندہ باد۔ فخرعالم نےپیغام میں کہا اس سال صرف آزادی کاجشن نہیں بلکہ معرکہ حق کی کامیابی کاجشن ہے،ملک پرجب بھی مشکل وقت آیاپوری نےمتحدہ ہوکراس کاسامناکیا،ہمارے ملی نغموں کی گونج سرحد پار سنائی دینی چاہیے،دشمن جب بھی ہمیں آزمائے گا وہ منہ کی کھائے گا۔ Post Views: 1
ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں آج78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، دن کےآغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پاکستان کا 78واں یومِ آزادی قوم کو مبارک ہو! رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں جشن شروع ہوگیا۔بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن،ملک کا ہر شہر ،ہر گلی،محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت...
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ ہماری آزادی شہیدوں کے خون کی امانت ہے۔یوم آزادی پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بےمثال قربانیوں اور انتھک جدوجہد کے بعد آزاد وطن حاصل کیا۔ضیاء لنجار کا کہنا تھا کہ ملک کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں آج بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن منایا جارہا ہے، ملک کا ہر شہر ہر گلی، محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگا ہوا ہے۔
ملک بھر میں آج بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن منایا جارہا ہے، ملک کا ہر شہر ہر گلی، محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔12 بجتے ہی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں آتش بازی کا ایک منظر ۔ فوٹو: اسکرین گریب جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی مرکزی تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت، وزیرِاعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی کابینہ ارکان،قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان سمیت دوست ممالک کے سفراء، اور بڑی تعداد میں شہری بھی شریک تھے۔ جشن آزادی معرکہ حق، گورنر ہاؤس کراچی سے اونٹ ریلی نکالی گئیگورنر ہاؤس...
ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں رات 12 بجتے ہی ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم آزادی کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا گیا۔ ملک بھر میں جشن آزادی کی مناسبت سے سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ رات 12 بجتے ہی آتشبازی سے آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔ شہر شہر ریلیاں جبکہ جلوس اور میوزیکل شوز کا انعقاد بھی کیا گیا جبکہ بچے اور بڑے قومی پرچموں کے ہمراہ، بیجز لگا کر گھروں سے باہر نکلے اور پاکستان...
پاکستان کا 78 واں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کا جشن ملک بھر میں ملی جوشِ و جذبے سے منایا جارہاہے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا 78 واں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کا جشن ملک بھر میں ملی جوشِ و جذبے سے منایا جارہاہے، شہری جھنڈے اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ دن کا آغاز وطن عزیز کیلیے خصوصی دعاؤں سے ہوگا، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مینار پاکستان پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد یادگار پہنچی جہاں آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ شہری پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے۔ اس کے علاوہ لاہور کے لبرٹی چوک میں انتہائی پروقار تقریب منعقد کی...
ملک بھر میں جشن یوم آزادی اور معرکہ حق کی تیاریاں عروج پر ہیں، 14اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام الناس کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر افواج پاکستان کی جانب سے قابل فخر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی، شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد صبح 10 بجے شہریوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔نمائش میں معرکہ حق کے دوران استعمال کئے گئے مختلف جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہے۔نمائش میں توپوں، راکٹ لانچر وہیکلز، جنگی سامان بردار گاڑیاں اور بکتر بند بھی شامل ہیں جبکہ معرکہ حق میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ریڈارز بھی نمائش کا حصہ ہیں۔اس...
عطاء اللہ تارڑکی جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر قوم کو مبارکباد، رات بارہ بجے ملک بھر میں آتشبازی کا اعلان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو شکست ہوئی اور اس فتح نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم نہ صرف یوم آزادی منا رہی ہے بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منایا جا رہا ہے۔ اللہ نے ہمیں آزادی کی نعمت دی اور آزاد فضاؤں میں سانس لینے کا موقع نصیب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں اور عوام اپنی فیملیز کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم عمارتوں...
اسلام آباد: اوورسیز پاکستانی، دیارِ غیر میں رہ کر بھی ملکی ترقی و استحکام میں پیش پیش ہیں، قومی تعمیر میں اوورسیز پاکستانیوں کو قابل ِ فخر کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ معرکۂ حق یوم ِآزادی پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیغام دیا کہ پاکستان ہمارا فخر ہے اور ہمارے سینوں میں دھڑکتا ہے۔ اوورسیز پاکستانی کا کہنا ہے یہ سچ ہے کہ ہم دیارِ غیر میں ہیں اور وطن عزیز سے ہزاروں کلو میٹر دور ہیں، مگر یہ بھی سچ ہے کہ ہم جہاں بھی رہتے ہیں ہمارے دل میں پاکستان رہتا ہے، ہمارے سینوں میں دل نہیں پاکستان دھڑکتا ہے اور ہماری سانسوں میں مچلتے جذبے کا نام پاکستان ہے۔ اوورسیز پاکستانی کا کہنا تھا...
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔اسی طرح، 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ اسی طرح، 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان...
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی چودہ اگست کو منانے کے بجائے احتجاج کرے، گھیراؤ جلاؤ، جلتی بسز، ڈنڈا بردار لوگ، پھیلی ہوئی انارکی ذہن میں نہیں؟ جب دس سال پہلے اسلام آباد کا گھیراؤ کیا، احتجاج کا پتہ چلا، تیرہ اگست یا پندرہ اگست کا دن احتجاج رکھتے تو افسوسناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارت کی گیدڑ بھبھکی کا کیا جواب دینے کیلئے قوم اور افواج نے دس مئی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، دس دن کی کہانی سب کے سامنے ہے، بھارت کو اب ذمہ داری کا...
اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہر کام ملک، آئین اور جمہوریت کے خلاف کیا، پی ٹی آئی قیادت ملک کے خلاف ہر سازش میں پیش پیش ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے سزا یافتہ آج نہیں تو کل سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران بھارتی سیاستدان اور فوجی سربراہان دنیا میں خود اپنا تماشا بن گئے۔ اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا لطیفہ بھارتی ایئر چیف کی طرف سے 3 ماہ بعد...
بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ 9مئی کو ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے۔میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کیا اس کے بعد ان میں ایسی حرکت کی ہمت نہیں ہوئی، یوم استحصال کشمیر پر بھی 9 مئی کی سوچ کی طرح انہوں نے احتجاج کی کال دی تھی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت ناصر ملک ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ناصر ملک عمارت کی پارکنگ میں بیٹھے ہوئے تھے، حملہ آور نے فائرنگ کردی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آوازایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے۔شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی اب امپورٹ کی جارہی ہے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کاذمہ دارکون ہے؟انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارامیئرنہیں آنے دیاگیا، ہم پیچھے نہیں ہٹے،ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہا، پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں کہ عوام کے مسائل پرکوئی بات کر سکے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اورریاست کی سطح پرعوام کے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے، گزشتہ سال زراعت میں آگے تھے موجودہ مالی سال...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست کی سطح پر عوام کے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے، گزشتہ سال زراعت میں آگے تھے موجودہ مالی سال میں ہم پیچھے ہیں، کسان رُل گئے، کبھی کھاد نہیں ملتی، کبھی گنے کی قیمت پوری نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے۔ شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی اب امپورٹ کی جارہی ہے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کاذمہ دار کون ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارا میئر نہیں آنے دیا...
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران کندیاں کے علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 ملک دشمن مارے گئے جبکہ 6 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی تاہم جیسے ہی ٹیم موقع پر پہنچی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی ہلاکت ان کے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی۔ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے رائفلیں، دو دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے، فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے...
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔ ادھر کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی توقع...
— فائل فوٹو رواں سال بھی سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ آئی بی اے سکھر لے گا۔اس بات کی منظوری جمعرات کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں کچھ بےضابطگیوں پر داخلہ پالیسی میں تبدیلی کی گئی، جبکہ محکمہ صحت میڈیکل کالجز میں داخلے کو ریگولیٹ کرے گا۔ یہ پالیسی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے لیے یکساں ہوگی۔ داخلہ پالیسی میں شفافیت اور میرٹ ہماری اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 2550 اور بی ڈی ایس کی 500 نشستیں ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 1441 اور ڈینٹل کی 2025 نشستیں ہیں۔
بحریہ ٹاؤن ٹائیکون ملک ریاض کے سوشل میڈیا پیغام اور بحریہ ٹاؤن سے متعلق نیلامی کے اشتہار نے ایک بار پھر بحریہ ٹاؤن کے مستقبل پر سوال اٹھا دیا۔ سرمایہ لگانے والے اپنے سرمائے کی فکر میں ہیں تو پراپرٹی خریدنے والے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، ایک سوال یہ ہے کہ کیا بحریہ ٹاؤن ڈی ایچ اے میں ضم ہو رہا ہے؟ یا بلکل ختم ہو رہا ہے؟ یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن انتظامیہ منی لانڈرنگ میں ملوث، ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، عطااللہ تارڑ بحریہ ٹاؤن کراچی میں ریئل اسٹیٹ سے منسلک فیصل شیروانی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ بحریہ ٹاؤن کبھی بند ہوگا اس کی وجہ بحریہ ٹاؤن کا نام،...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 8 اگست تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید مون سون بارشوں کے باعث سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ، چناب اور راوی میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جبکہ راوی اور چناب کے ندی نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مرالہ کے مقام پر چناب میں کم درجے کے سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ادارے نے بتایا ہے کہ تربیلا، گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح فی الحال کم ہے، تاہم چشمہ اور تونسہ کے علاقوں میں بارشیں کم درجے کا سیلاب لا سکتی ہیں۔...
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 19 ہوگئی۔ این آئی ایچ ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل کے رہائشی پانچ ماہ کے بچے کو پولیس کو تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد صوبے سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ملک بھر سے سال 2025 کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی۔ قومی مرکز برائے انسداد پولیو نے خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقے سے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر صورتحال کو تشویشناک قرار دیا جبکہ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی قیادت میں جنوبی اضلاع کے لیے انسدادِ پولیو کا...
ویب ڈیسک: بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ہوگئے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر آج بھرپور طریقے سے منایا جارہا، صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی، پورے ملک میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ مقبوضہ وادی میں نو آبادیاتی بھارتی ایجنڈے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جائے گی، لائن آف کنٹرول کے آر پار بھی کشمیری یوم استحصال کشمیر منائیں گے، بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے ہی آئین میں ترمیم کرکے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس کشمیر میڈیا سروس کے...
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی چلتا ہے تو یہ ملک چلتا ہے، جبکہ جامعہ کراچی اس شہر کا مرکز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس بعنوان ’معذور افراد کے لیے پیشہ ور سوشل ورکرز کا کردار‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 10 میں سے 3 وفاقی جامعات اب تک کراچی میں آچکی ہیں، جبکہ حیدرآباد میں بھی 70 برس بعد یونیورسٹی قائم ہوچکی، ہم مزید جامعات اس شہر میں لے کر آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے اشتہار میں...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 5 تا 10 اگست شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسی آپریشن سینٹر نے اگلے ہفتے کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی جبکہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 5 تا 10 اگست شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا گیا۔¹دریائے چناب (مرالہ، کھنکی، قادرآباد) اور دریائے جہلم (منگلا کے بالائی علاقوں) میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بہاؤ تیز ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے جبکہ...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ تحریک کا مقصد آئین ہونا چاہیے، کسی شخص کے لیے ریلیف نہیں، حکومت کے پاس بھی مذاکرات کرنے کا اختیار نہیں، نظام جیسا بھی ہے تحریک انصاف اس کے اندر ہی رہے، پی ٹی آئی اگر اسمبلیاں چھوڑتی ہے تو پھر حکومت بھی چھوڑ دے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو وسیع ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، اس میں اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو شامل کیا جائے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کو تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت دینی چاہیے،...
اسپین کے شہر بارسلونا میں جشنِ آزادی معرکۂ حق کے عنوان سے ایک پُرجوش ریلی اور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت اور وفاداری کا اظہار کیا۔ ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور POAF یورپ کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام میں یورپ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی اور کانفرنس میں نئی نسل کی شرکت نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان صرف ایک زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ دلوں کی دھڑکن ہے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا اور نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں شریک شرکا نے پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان زندہ...
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسموں کے پیٹرن تبدیل ہو رہے ہیں۔ ملک کے جنوبی حصوں میں رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے پر کم اثرانداز ہو رہی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں زیادہ تر ملک کے شمالی و بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں ان کا کہنا ہے کہ 10 اگست سے مون سون ہوا کا رخ ملک کے جنوبی حصے کی جانب ہو جائے گا۔ اگست کے وسط سے مون سون سسٹم جنوبی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون کا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی اعلامیے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اپوزیشن اتحاد کی آل پارٹیز کانفرنس اعلامیہ پر ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب ن لیگ کو حکومت ملی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے شرطیں لگا رہے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، ان کو پتہ ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، ملک میں سرمایہ کاری آ...