ملک میں آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے، محمود خان اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے، جو آدمی ضمیر بیچتا ہے اِسے وفادار سمجھا جاتا ہے، شہباز اینڈ کمپنی نے جمہوریت کی تمام جدوجہد پر پانی پھیر دیا ہے، بےنظیر شہید کی پارٹی بھی اس گناہ میں شریک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں اسد قیصر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے، جو آدمی ضمیر بیچتا ہے اِسے وفادار سمجھا جاتا ہے، شہباز اینڈ کمپنی نے جمہوریت کی تمام جدوجہد پر پانی پھیر دیا ہے، بےنظیر شہید کی پارٹی بھی اس گناہ میں شریک ہے۔
سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کدھر گیا، شہباز شریف سن لو، عوام کی طاقت سے آپ کی حکومت کو فارغ کریں گے، گلگت سے لیکر سندھ کے شہروں تک عوامی کرفیو لگائیں گے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سوفٹ جمہوری انقلاب کے لیے کمر بستہ ہوجائیں، جمہوریت، ئین پر یقین رکھنے والے وکلا ہمارا ساتھ دیں، آئین و قانون کی بالادستی سے ہی ملک صحیح سمت چلے گا۔
راہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جنگ کی وجہ سے اکانومی تباہ ہوئی، ہمیں جینے کا حق بھی نہیں دے رہے، افغانستان کے ساتھ جو کاروبار ہوتا تھا وہ بھی بند کردیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ فاٹا کا جو حق بنتا ہے وہ وفاق نہیں دے رہا، خیبر پختونخوا سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، تمام صوبوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، تحریک انصاف کی حکومت میں افغانستان کے ساتھ ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسانوں کا برا حال ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اگر سمجھتی ہیں وہ بہت زیادہ مقبول ہیں تو الیکشن لڑ کر دیکھ لیں، اِن کی ضمانت ضبط ہوجائی گی۔ راہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتا ہوں، کچھ ہمارے ایم این ایز ملک سے باہر ہیں باقی سب نے قائمہ کمیٹیوں سےاستعفیٰ دے دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کہ ملک میں نے کہا کہ
پڑھیں:
27ویں ترمیم پر اپوزیشن پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہی ہے: شیری رحمٰن
— فائل فوٹوپیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم پر اپوزیشن پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہی ہے، ہم 73 کے آئین پر کوئی قدغن نہیں آنے دی اور قربانی دی ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ اتفاق رائے کا دن ہے، ذرا سا پیچھے ہٹ کر مطالعہ کر لیں، پیپلز پارٹی نے اپنا تشخص برقرار رکھا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ آئینی ترمیم ان ایوانوں کا حق ہوتا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سب کے حقوق کے ضامن ہیں، اس آئینی ترمیم پر ہم نے طویل مشاورت نہیں کی۔
مسودہ کے مطابق وفاقی آئینی عدالت، آئین کی تشریح اور آئینی تنازعات کے فیصلے کرے گی، سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لے کر وفاقی آئینی عدالت کو دیے جائیں گے
شیری رحمٰن نے کہا کہ آپ آئین کا اور اس بل کا مطالعہ کر لیں، 18ویں آئینی ترمیم کا ریورس نہیں تحفظ ہو رہا ہے، وفاق پر پریشر بہت ہے اور ہم جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اصل ایشو پاکستان کے وسائل اور ان کی تقسیم کا ہے، ہم عوامی نمائندگی کو بہت اہم سمجھتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے حکومت سے کہا کہ ایوان میں لمبی بحث کروائی جائے، ہماری وجہ سے ہی یہاں بحث ہو رہی ہے۔