فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے، شاہین آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے۔
پاکستان ٹیم کل سپر فور مرحلے کا اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔
میچ سے قبل پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم پہلے سے ہی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں،کرکٹ ایسے ہی کھیلی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی فائنل تک نہیں پہنچے جب فائنل میں پہنچیں گے تب دیکھیں گے، ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، جو بھی ٹیم سامنے ہوگی فائنل میں اسے شکست دیں گے۔
شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہماری ٹیم کے فاسٹ بولرز کو کوئی مشکل پیش آرہی ہے، کسی دن پچ ایسی ملتی ہے جس پر بیٹرز کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا کام ٹیم کا مورال بلند رکھنا اور کرکٹ کھیلنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائنل میں
پڑھیں:
پاکستان ایشیاء کپ کے فائنل کیلئے کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو ایک بار پھر روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے اس اہم میچ میں بھارت نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی۔
میچ کا آغاز بھارت کے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے سے ہوا۔ پاکستانی ٹیم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بلے بازوں نے ابتدا میں پُراعتماد آغاز کیا اور درمیانی اوورز میں بھی اچھی شراکت داریوں کے ذریعے اسکور بورڈ کو مستحکم رکھا، تاہم بھارتی بولرز نے آخری اوورز میں نپی تلی گیند بازی کرتے ہوئے اسکور کو171 رنز تک محدود کیا۔
172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے بازوں نے پُراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی بولرز کی بھرپور کوششوں کے باوجود 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف مسلسل دوسری جیت اپنے نام کی اور پوائنٹس ٹیبل پر واضح برتری حاصل کرلی۔
پاکستان فائنل کیلئے کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟
اس شکست کے بعد پاکستان کے لیے فائنل میں رسائی کے امکانات محدود ہوگئے ہیں۔تاہم گرین شرٹس کو اب اپنے آئندہ دونوں میچ لازمی جیتنے ہوں گے تاکہ فائنل کی دوڑ میں شامل رہ سکیں۔ کسی ایک میچ میں بھی ناکامی کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔ پاکستان کا اگلا مقابلہ 23 ستمبر کو سری لنکا سے جبکہ دوسرا میچ 25 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف ہوگا۔ یاد رہے کہ بنگلادیش سپر فور مرحلے میں پہلے ہی ایک میچ جیت چکا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنا چکا ہے۔
Post Views: 1