کراچی کے حماد مرزا عمان کرکٹ ٹیم کا حصہ کیسے بنے، ان کے کوچ اور بھائی کیا کہتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
کرکٹ پر نظر دوڑائی جائے تو چند ممالک کے علاوہ اکثریت ان کی ہے جہاں اس کھیل کے مقابلے میں فٹبال کی مقبولیت زیادہ ہے جس کے باعث وہاں کرکٹ بہت کم ہی کھیلی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارت نے اومان کو 21 رنز سے شکست دے دی
امریکا، بحرین، عمان، متحدہ عرب امارات سمیت کئی ایسے ممالک ہیں جن میں چند ایک کے علاوہ اکثر کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان یا بھارت سے ہوتا ہے۔
ان ممالک کے حوالے سے آئی سی سی کی ابتدا میں پالیسی تھی کہ یہ 2 کھلاڑی کسی اور ملک سے لیے جا سکتے ہیں تا کہ کرکٹ میں بہتری لائی جا سکے لیکن بہتری نہ آنے کے باعث اس میں ترمیم کردی گئی اور ترامیم ہوتے ہوتے اب یہ طے پا گیا ہے کہ آپ کم سے کم 2 کھلاڑی اسکواڈ میں ایسے شامل کریں جن کا تعلق متعلقہ ملک سے ہو خواہ وہ 11 رکنی ٹیم میں شامل ہوں یا نہ ہوں۔
متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں شامل عمان کی ٹیم کی بات کی جائے تو اس میں 14 رکنی اسکواڈ میں 10 کا تعلق پاکستان سے تھا جن میں کراچی کے حماد مرزا اور عامر کلیم بھی شامل ہیں۔
حماد مرزا کے کوچ محمد اسلم نے وی نیوز کو بتایا کہ وہ خود عمان کے لیے کوچنگ کر چکے ہیں اور پھر واپس پاکستان آکر انہوں نے مختلف کلبز میں کوچ کے فرائض انجام دینے شروع کیے۔
مزید پڑھیے: ایشیا کپ 2025: پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دیدی
محمد اسلم کا کہنا تھا کہ بہت سے پاکستانی کھلاڑی ہیں جو باہر جا کر دیگر ممالک کے لیے کھیلتے ہیں اسی طرح حماد بھی کافی عرصے سے عمان میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کئی لوگوں سے حماد نے ٹرینگ لی ہے اور وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔
حماد مرزا کے بھائی عریب مرزا کا کہنا ہے کہ آج سے 5 برس قبل عمان میں ایک نوکری آئی جس کے لیے حماد نے اپلائی کیا وہ کرکٹ سے متعلق ہی نوکری تھی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ملازمت حماد کو مل گئی اور تب سے وہ عمان میں ہی ہیں بس عید پر پاکستان آجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025 پاک بھارت ٹاکرا، کس کی زنبیل میں کیا ہے؟
بھارت کے خلاف نصف سینچری کرنے پر ان کے بھائی کا کہنا تھا ہم سب گھر والوں نے بہت انجوائے کیا اور بعد میں حماد کے ساتھ فون پر بات بھی ہوئی وہ بھی بہت خوش تھے۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حماد مرزا حماد مرزا کے بھائی عریب مرزا حماد مرزا کے کوچ عمان کے کرکٹر حماد مرزا کراچی کے کرکٹر حماد مرزا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حماد مرزا کے بھائی عریب مرزا حماد مرزا کے کوچ عمان کے کرکٹر حماد مرزا کراچی کے کرکٹر حماد مرزا حماد مرزا کے ایشیا کپ کے لیے
پڑھیں:
چیئرمین سی جے سی ایس سی کا برونائی کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
چیئرمین سی جے سی ایس سی کا برونائی کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے برونائی کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سلطانِ برونائی سے ملاقات کی، ملاقات میں برونائی دارالسلام کے سلطان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، علاوہ ازیں انہوں نے وزیرِ دفاع اور کمانڈر رائل برونائی آرمڈ فورسز سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔انہوں نے موارا نیول بیس پر موجود دارالامان کا دورہ کیا اور ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز میں شرکا سے خطاب کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں کردار کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اکیڈمی کے کمانڈ اینڈ سٹاف کورس کے طلبہ سے بھی بات چیت کی، جن میں 19 مختلف ممالک کے افسران بھی شامل تھے۔
اس دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے وفود نے عالمی و علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان برونائی کے ساتھ اپنے دفاعی اور عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر برونائی کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا اور پاکستان کے کردار کی تعریف کی، دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی برونائی آرمڈ فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشاہین چوک انڈر پاس منصوبہ،چیئرمین سی ڈی اے کا تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان شاہین چوک انڈر پاس منصوبہ،چیئرمین سی ڈی اے کا تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان چار سینیٹرز کا سائبر فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے کا انکشاف سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت لینےکے معاملے میں بڑی پیشرفت ستائیسویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم