Express News:
2025-11-08@20:06:31 GMT

شاہین آفریدی نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

قومی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے دوسرے کامیاب ترین پاکستانی بولر بن گئے۔

گزشتہ روز شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ میچ میں انہوں نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

شاہین آفریدی کی وکٹوں کی تعداد 114 ہوگئی جو انہوں نے 90 اننگز میں حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل شاداب خان پاکستان کجے دوسرے کامیاب ترین بولر تھے۔

شاداب خان نے 104 اننگز میں 112 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

حارث رؤف 90 اننگز میں 130کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین پاکستانی بولر ہیں۔

وہ مجموعی طور پر ایڈم زیمپا کے ساتھ مشترکہ طور پر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شاہین چوک انڈر پاس منصوبہ،چیئرمین سی ڈی اے کا تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان

شاہین چوک انڈر پاس منصوبہ،چیئرمین سی ڈی اے کا تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا اور ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ کے ہمراہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے تمام سیکشنز پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے میں شامل انڈر پاس کی کھدائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور انڈر پاس کی کنکریٹ پورنگ، پائلنگ، ارتھ ورک اور سٹیل فکسنگ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے 24/7 تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شاہین چوک منصوبے کے ابتک کئے گئے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے اظہار اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار کے تسلسل کو ہر صورت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اعلی معیار کے ساتھ منصوبے کے تمام تعمیراتی کاموں کو انکے شیڈول اور ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ منصوبے کو خوبصورت بنانے کیلئے دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ، ماحول دوست شجرکاری اور مستقل بنیادوں پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کا پلان بھی پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس کا منصوبہ اسلام آباد میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ یہ منصوبہ ٹریفک کے دبا میں کمی کے ساتھ روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرے گا اور اس منصوبے کی تکمیل سے گردونواح میں واقع تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو بھی بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچار سینیٹرز کا سائبر فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے کا انکشاف چار سینیٹرز کا سائبر فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے کا انکشاف پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے عدالت منتقل ستائیسویں ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں، تمام معاملے پر بات چیت ہوگی: بیرسٹر عقیل ظہران ممدانی کی تاریخی جیت، ٹرمپ نے یوٹرن لے کر ہتھیار ڈال دیے پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہی کی خاضری معافی کی درخواست منظور مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم سے7 افراد جاں بحق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان، پاکستان کے میچز سری لنکا میں ہوں گے
  • فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت، پابندی عائد
  • بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بولر جہاں آرا عالم کے سنگین الزامات پر تحقیقات کا حکم دے دیا
  • جنوبی افریقی بولر پیٹر نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
  • ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی فاتحانہ شروعات، کویت کو 4 وکٹوں سے شکست
  • برطانیہ میں لیبر ریفارم پیچھے، نائجل فریگ دوڑ میں آگے، سروے
  • فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت
  • پاکستانی فاسٹ بولر پر بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہوگیا، 5 میچز کیلئے پابندی عائد
  • شاہین چوک انڈر پاس منصوبہ،چیئرمین سی ڈی اے کا تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان
  • زہران ممدانی کے میئر بننے کے بعد شہری نیویارک چھوڑ دیں گے، ٹرمپ کا متنازع دعویٰ