ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز

اسلا م آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں آج78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، دن کےآغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

پاکستان کا 78واں یومِ آزادی قوم کو مبارک ہو! رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں جشن شروع ہوگیا۔بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن،ملک کا ہر شہر ،ہر گلی،محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

علاوہ ازیں بدھ کو جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔

تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اورسینیٹ ارکان اوردوست ممالک کے سفراء سمیت بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ کا شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ پاک آرمی، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستوں سمیت پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔

یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے یادگارِ معرکہ حق کے ماڈل کی نقاب کشائی بھی کی۔

بعد ازاں لاہور میں دن کےآغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

کوئٹہ میں بھی یوم آزادی کے موقع پر دن کےآغاز پر کینٹ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور مساجد میں نماز فجرمیں ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جشن آزادی پر مزار قائد کراچی اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقا ریب ہوئیں۔

صدر مملکت کی قوم کو مادر وطن کی آزادی کی سالگرہ کی مبارکباد

صدر مملکت آصف زرداری نے تمام پاکستانیوں کو مادر وطن کی آزادی کی سالگرہ کی مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، حال ہی میں قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت،عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی غیر متزلزل عزم ،بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور قومی اتحاد کا ثبوت ہے،بھارت کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں ہم نے تحمل،حکمت اور بھرپور قوت سے دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا پاکستان کوایسے ملک کے طورپردیکھتی ہے جوامن کا خواہاں ہے مگر دباؤکے آگے نہیں جھکتا۔

جشن آزادی پر سروسز چیفس اور افواج پاکستان کی قوم کو مبارک باد

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پرچیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیشنل انٹیلیجنس (ملٹری)؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نیشنل انٹیلیجنس (ملٹری)؛ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، نیشنل انٹیلیجنس (ملٹری)؛ اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نیشنل انٹیلیجنس (ملٹری)، افواجِ پاکستان کی جانب سے پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دن ہماری وحدت، ثابت قدمی اور روشن مستقبل کےعزم کی عظیم کامیابی کی علامت ہے۔افواجِ پاکستان اُن رہنماؤں، مدبّروں اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے وطن کی بنیادیں رکھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد: یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک اسلام آباد: یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب جاری،وزیر اعظم کا راکٹ فورس کی تشکیل کا اعلان اعجاز چودھری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری مقبوضہ کشمیر میں کل پاکستان کا یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کااعلان،15اگست کو یوم سیاہ منایا جائیگا چہلم پر فول پروف سیکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات اسلام آباد میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب جاری، سول و عسکری قیادت شریک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملک بھر میں یوم ا زادی منایا جا

پڑھیں:

اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ

اسلام آباد کچہری میں سموسے پر چٹنی نہ ڈالنے کے معاملے پر ویٹر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کچہری میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے سموسے کے ساتھ چٹنی ڈالنے کا کہا، تاہم ویٹر نے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سموسہ پلیٹ 120 روپے کی ہے جبکہ چٹنی شامل کرنے پر قیمت 150 روپے ہوگی۔

ویٹر کے انکار پر دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی، جس کے باعث موقع پر موجود افراد کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوگئی۔

واقعے کے بعد وکلاء نے کیفے ٹیریا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پولیس اہلکار اور سائلین کھانے کے لیے کچہری آتے ہیں، لیکن کیفے ٹیریا انتظامیہ اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پاک افواج کے افسر عامر رضا کون ہیں؟
  • کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
  • برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت