برطانوی پرچم تشدد، تقسیم کی علامت بنانے والوں کے حوالے نہیں کرینگے، وزیراعظم کیئر اسٹارمر
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ ملک کے پرچم کو تشدد اور تقسیم کی علامت بنانے والوں کے حوالے نہیں کریں گے۔
سر کیئر اسٹارمر نے لندن میں دائیں بازو کے مظاہرے میں ڈیڑھ لاکھ افراد کی شرکت کے بعد بیان میں کہا کہ برطانوی پرچم ہمارے متنوع ملک کی نمائندگی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ہماری سڑکوں پر رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیں گے۔
برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارے ملک کی اقدار کا بنیادی حق ہے، برطانوی عوام کو اپنے رواداری، تنوع اور دوسروں کے احترام پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کو دائیں بازو کے مظاہرے کےدوران 26 پولیس افسران زخمی ہوئے جبکہ 25 مظاہرین گرفتار کیےگئے۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔