آج کا دن صرف جشن منانے کا نہیں ذمہ داریوں کا احساس بھی دلاتا ہے، شاہد آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا آج کادن صرف جشن منانےکانہیں ذمہ داریوں کا احساس بھی دلاتاہے
سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا میری طرف سے پوری قوم کو14اگست کی مبارکباد ہو،معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نےجوفتح دی اس کاجتناشکراداکریں وہ کم ہے،دنیاکوپیغام دیں پاکستان ایک پرامن ملک ہے،پاکستان نے ہمیشہ امن ، یکجہتی کی بات کی،پاکستان پائندہ باد ، افواج پاکستان زندہ باد۔
فخرعالم نےپیغام میں کہا اس سال صرف آزادی کاجشن نہیں بلکہ معرکہ حق کی کامیابی کاجشن ہے،ملک پرجب بھی مشکل وقت آیاپوری نےمتحدہ ہوکراس کاسامناکیا،ہمارے ملی نغموں کی گونج سرحد پار سنائی دینی چاہیے،دشمن جب بھی ہمیں آزمائے گا وہ منہ کی کھائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جولائی 2025 کیلئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان
کراچی:آئی سی سی نے جولائی 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔
بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل کو جولائی کا پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔ 25 سالہ گل نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ سے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
تین ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 754 رنز 75 کی اوسط سے اسکور کیے جن میں ایک ڈبل سنچری اور دو سنچریاں شامل ہیں۔ ایجبسٹن ٹیسٹ میں 269 اور 161 رنز کی اننگز کھیل کر انہوں نے بھارت کو 336 رنز سے تاریخی فتح دلائی۔
اس دوران وہ انگلینڈ میں ٹیسٹ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی کپتان اور بیرون ملک یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے کپتان بن گئے۔ انہوں نے سنیل گواسکر اور سچن ٹینڈولکر کے پرانے ریکارڈ بھی توڑ ڈالے۔
شبمن گل آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز چار بار جیتنے والے پہلے مرد کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اسے اپنے کیریئر اور بطور کپتان اہم کامیابی قرار دیا ہے۔
آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے شبمن گل کے ساتھ انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر کو نامزد کیا تھا۔