اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی 30 سالہ فجر شیخ نے انسٹاگرام پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی خوشخبری دی۔دلہن گہرے سرخ عروسی لباس میں نہایت دلکش نظر آئیں جبکہ دلہے نے روایتی سیاہ شیروانی زیب تن کی۔کراچی سے تعلق رکھنے والی فجر شیخ نے یہ خوشی اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ منائی۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ فجر شیخ نے 2022 میں ڈرامہ سیریل "بیٹیاں" سے ڈیبیو کیا جبکہ "قرضِ جاں" اور ہارر فلم "دیمک" میں بھی اپنی اداکاری سے خوب داد سمیٹی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا احتجاج، سہیل آفریدی اڈیالہ جیل نہ پہنچے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل خان آفریدی منگل کے روز بانی پی ٹی آئی عمران سے اپنی ملاقات کرانے کا مطالبہ لے کر اڈیالہ جیل نہ پہنچے جبکہ انہوں نے کارکنوں کے جلوس کے ہمراہ اڈیالہ جیل آنے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن اپنی حکومت پر گورنر راج کے سائے منڈلانے کی صورتحال میں انہوں نے محتاط رویہ اپنا لیا اور اڈیالہ جیل کی جانب کا رخ نہ کیا۔ دریں اثناء اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کے روز پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ جیل کی تاریخ کے سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ پی ٹی آئی خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔ دفعہ 144 نافذ کر کے سکیورٹی سخت جبکہ اڈیالہ روڈ پر واقع تمام تعلیمی اداروں اور دکانوں کو بند کر دیا گیا تھا۔