افغانستان نے کھلی جارحیت کی، احسانات کو فراموش کیا: شاہد آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان نے سرحدوں پر کھلی جارحیت کر کے احسانات کو فراموش کیا۔ شاہد آفریدی نے افغانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستانیوں نے افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا، اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کیلئے کھول دیں مگر انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کیا۔ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کیساتھ کھڑا رہا،40 لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا، میں ذاتی طور پر350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔ افغانستان نے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی، ہماری افواج نے افغانستان کا بھرپور جواب دیا۔ افغانستان کو سوچنا چاہئے کہ پاکستان اس کا برادر اسلامی ملک ہے۔ افغانستان پاکستان میں دہشتگردوں کو تعاون فراہم کرنے والے ملک کے ہاتھوں استعمال نہ ہو۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاراچنار، افغان جارحیت کے خلاف قبائل کی ریلی
ریلی کے شرکا مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے، جہاں شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے عمائدین حاجی ضامن حسین، حاجی محمد یونس، ماسٹر امان علی، علامہ باقر حیدری نے افغانستان کے بلا اشتعال حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پاراچنار، افغانستان کیجانب سے فائرنگ کے خلاف قبائل کی ریلی

اسلام ٹائمز۔ افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف پاراچنار میں قبائل نے احتجاجی ریلی نکالی، شرکاء ریلی نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاکر پاک فوج کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں طوری بنگش قبائل نے افغانستان کی جانب سے جارحیت اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے، جہاں شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے عمائدین حاجی ضامن حسین، حاجی محمد یونس، ماسٹر امان علی، علامہ باقر حیدری نے افغانستان کے بلا اشتعال حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ افغانستان کی جانب سے ضلع کرم کے مختلف سویلین آبادی کو نشانہ بنانا قابل افسوس ہے، جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں طوری بنگش اقوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، قبائل ہر قسم کی بیرونی جارحیت کے خلاف صف اول میں ہونگے اور دفاع وطن کے لئے قبائل ماضی کی طرح ہمہ وقت حاضر ہیں۔