پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔ دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔ دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔
امید ہے جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کی میزبانی میں مذاکرات کا پہلا دور قطری دارالحکومت دوحہ میں مکمل ہوا تھا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی، سکیورٹی حکام نے بھی وزیر دفاع کی معاونت کی۔ دوسری جانب افغان وفد کی سربراہی وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کی۔ یاد رہے کہ جمعہ کو پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق ہوا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کے درمیان
پڑھیں:
نجی ہوٹل میں جرمنی، فرانس کی دوستی کی تقریب کا انعقاد
جرمنی اور فرانس کی حکومت اور عوام نے دوستی، محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دے کر جنگ کے راستے کو چھوڑ کر امن کا راستہ اپنایا۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی، فرانس اور یورپین یونین کے اشتراک سے نجی ہوٹل میں جرمنی فرانس کی دوستی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مختلف ممالک کے سفراء سمیت سول سوسائٹی اور طلبا کی شرکت کی تقریب میں دونوں ممالک کے ایمبسیڈرز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی اور فرانس کے لوگوں نے جنگوں کے بعد امن دیکھا اور دونوں ممالک نے ترقی کی۔
جرمن سفیر اینا لیپل ایمبسڈر فرانس نکولس گلے کا کہنا تھا کہ امن ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے۔ تقریب میں پینل ڈسکشن میں ایمبسڈر جوہر سلیم نمل سوشل سائنس کے ڈین ڈاکٹر ریاض شاد قائد اعظم یونیورسٹی کی اسوسیئٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمہ ملک اور مجتبی علی عیسانی نے حصا لیا اور جرمن فرینچ دوستی اور چیلنجز اکانومی پر روشنی ڈالی شرکا کا کہنا تھا کہ جرمنی اور فرانس امن کے لئے اکھٹے ہوسکتے ہیں تو خطے میں امن کی بحالی کے لئے پاکستان اور بھارت کو اکھٹا ہونا چاہیے تاکہ قومیں ترقی کرسکے اور عوام خوشحال زندگی گزار سکیں۔