data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت صحت کے تعاون سے نجی طبی اداروں کے 4 شعبوں میں سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے کا آغازکردیا گیا ۔ وزارتِ افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے پرائیوٹ سیکٹر میں سعودی مرد وخواتین کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سعودائزیشن مہم پر سختی سے عمل جاری ہے۔ ملک بھر کے تمام علاقوں میں قائم اسپتال و طبی مراکز کو ہدایت کی تھی کہ وہ مختلف شعبوں میں سعودی کارکنوں کو تعینات کریں۔ سعودائزیشن پرعمل کے لیے وزارت نے مختلف مراحل کا تعین کیا تھا۔ طبی اداروں میں کارکنوں کی گنجائش کو دیکھتے ہوئے سعودائزیشن کا تناسب مقرر کیا گیا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پڈعیدن، مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق ، بچی سمیت 2زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پڈعیدن( نمائندہ جسارت) محراب پور اور پڈعیدن میں مختلف حادثات 3 افراد جاں بحق، ایک بچی سمیت دو زخمی،گھروں میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق محراب پور بوگڑی شاخ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مسمات روبل اور 10 سالہ روزینہ بھانھبن کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں کامران ولد ملہار بھانھبن سمیت ایک دیگر شخص شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پڈعیدن گوٹھ چیہو میں دیوار منہدم ہونے سے ایک مزدور صحبت ولد آچر خاصخیلی جاں بحق ہوگیا،لاشیں گھروں میں پہچنے پر کہرام مچ گیا۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب: ہنرمندوں کے لیے ورک پرمٹ نظام متعارف
  • جرمنی میں اجرت میں اضافے کی منظوری
  • بھارتی ریاست بہار میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران ریکارڈ ٹرن آؤٹ
  • پاکستان اور ترکیے کی وزارت داخلہ کا انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ
  • پڈعیدن، مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق ، بچی سمیت 2زخمی
  • صدر آصف زرداری کی امیر قطر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  •  عمرہ زائرین کیلئے خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے حوالے سےاہم خبر
  • پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر متفق
  • پاکستان سے تعلقات نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہوگئے،ایران
  • کون سے مریض حج پر نہیں جاسکتے، سعودی وزارت نے وضاحت جاری کردی