ہیلتھ کیئر ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا عمل ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا ہے: مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا عمل ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا ہے، اب یہ صرف 20 دن میں مکمل ہوگا جبکہ اب تک 500 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں منعقدہ ہیلتھ کیئر ڈیوائس ایسوسی ایشن (ایچ ڈی اے پی) کے آٹھویں سالانہ جنرل پروگرام کے موقع پر کیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان عجیب ملک ہے، قدرت کے کرشموں پر حیران رہ جاتا ہوں۔ ایک ہی ملک میں الگ الگ ڈائنامکس موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیلتھ کیئر سروسز فری فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ملکی حالات اور چیلنجز کے باوجود پاک افواج نے ہر مشکل وقت میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
انہوں نے موٹروے پولیس اور روایتی پولیس اسٹیشنوں کی کارکردگی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی ملک میں دو ادارے مختلف طرز پر چلائے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے،پہلے رجسٹریشن کے لیے مہینوں لگ جاتے تھے، اب صرف 20 دن میں یہ کام مکمل ہوجاتا ہے اور تمام نظام ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا ہے، جس سے میرٹ پر فیصلے ممکن ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 500 کیسز نمٹائے جاچکے ہیں اور تمام مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے والی چیزوں میں انویسٹمنٹ ہونی چاہیے ،ہمیں ہر میدان میں نمبر ون ہونا ہے، ماحول اور صلاحیت موجود ہے۔ ہم ایسے افراد کی مدد کریں گے تاکہ پاکستان ترقی کرے۔
وزیرِ صحت نے مزید کہا کہ لوکل وینٹی لیٹر تیار کرکے ملک نے اہم پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ کو ہائی وے پولیس کی طرح مؤثر بنانا ہے، سپورٹ اور سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیلتھ کیئر انہوں نے گیا ہے کہا کہ
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
گلگت: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ خطے اور دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ صرف متاثرہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اٹھا رہے ہیں، اس لیے امن کی تمام کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے ان کی طرح ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ہر تحصیل تک پہنچے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔
انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ایسا فلاحی پروگرام ہے جو براہِ راست غریب عوام تک پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام کے خلاف کی جانے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو دفاعی اور معاشی دونوں لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے اور ایسی معاشی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی مقامی لوگوں کو ان کے وسائل پر حق ملکیت دلانے کے لیے کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو حصہ دار بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی لوگوں تک پہنچ سکیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے انتخابات میں ان کی جماعت پر اعتماد کیا تو گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔