لاہور:

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا معاہدہ ہوا ہے، تاہم اس طےسے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ وقت کی ضرورت اور خطے کے لیے اہم پیشرفت ہے۔ یہ واقعی بڑی کامیابی ہے لیکن اس سے پاکستان پر خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے نہ صرف غزہ بلکہ قطر پر بھی حملے کیے ہیں جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد اس بات کی علامت ہے کہ بھارت اور اسرائیل خطے میں مل کر خطرناک عزائم رکھتے ہیں۔ اس صورتحال میں پاکستان کے اندر سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ دنیا پاکستان کی عسکری طاقت کو مانتی ہے مگر سوال یہ ہے کہ موجودہ قیادت کی ملک کے لیے کیا کارکردگی ہے، وہ عوامی مینڈیٹ کے بغیر حکومت میں بیٹھی ہے اور عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بات کیے بغیر سیاسی بحران کا حل ممکن نہیں۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کسان پہلے ہی کھاد، بیج اور گندم کے کم نرخوں سے مشکلات کا شکار تھے اور اب سیلاب نے ان کا سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔ عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے حقیقی اقدامات صرف سیاسی استحکام کے ذریعے ہی ممکن ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم نکات کیا ہیں؟

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر مملکت سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ ریاض کے الیمامہ پیلس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تاریخی تعلقات، خطے کی صورتحال اور مشترکہ تعاون پر تفصیلی گفتگو کی۔

اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ (SMDA) پر دستخط کیے، جو پاک سعودی تعلقات میں ایک نئے دور کا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

دفاعی معاہدے کے اہم نکات:

کسی بھی ملک پر ہونے والی جارحیت کو دونوں ممالک پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔

دفاعی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ مشترکہ سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، ایک ملک پر جارحیت دونوں کے خلاف تصور ہوگی

خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔

دونوں ممالک کی سلامتی اور دفاعی شراکت داری کو ادارہ جاتی بنیادوں پر مضبوط بنایا جائے گا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی قیادت اور عوام کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا بلکہ خطے میں امن و خوشحالی کے بھی نئے دروازے کھولے گا۔

سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط، کسی ایک ملک پر جارحیت دونوں کے خلاف تصور ہو گی
تاریخی معاہدے کے تاریخی لمحات pic.twitter.com/T6vJDQmOlx

— WE News (@WENewsPk) September 17, 2025

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی 8 دہائیوں پر محیط شراکت داری، بھائی چارے اور اسلامی یکجہتی کے رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو عملی اور مؤثر شکل دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں توازن اور استحکام کا نیا باب کھولے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اہم نکات کیا ہیں؟ تاریخی دفاعی معاہدہ، سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود محمد شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ معاہدہ، پاکستان کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں، اسد عمر
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ اہم پیشرفت، ممکنہ خطرات بھی بڑھ گئے ‘اسد عمر
  • گیم چینجر پاک سعودی دفاعی معاہدے کے پیچھے شہباز اور عاصم منیر کا ٹیم ورک
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے،پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں،اسد عمر
  • سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، اتحاد امت کا آغاز، مذہبی و سیاسی قائدین، آج یوم تشکر کا اعلان
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدہ
  • دفاعی معاہدہ: پی سی اے اے ہیڈکوارٹر پر سعودی پرچم لہرا دیا گیا
  • سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم نکات کیا ہیں؟