ملک میں کوئی آواز ایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست کی سطح پر عوام کے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے، گزشتہ سال زراعت میں آگے تھے موجودہ مالی سال میں ہم پیچھے ہیں، کسان رُل گئے، کبھی کھاد نہیں ملتی، کبھی گنے کی قیمت پوری نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے۔ شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی اب امپورٹ کی جارہی ہے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کاذمہ دار کون ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارا میئر نہیں آنے دیا گیا، ہم پیچھے نہیں ہٹے، ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہا، پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں کہ عوام کے مسائل پر کوئی بات کر سکے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست کی سطح پر عوام کے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے، گزشتہ سال زراعت میں آگے تھے موجودہ مالی سال میں ہم پیچھے ہیں، کسان رُل گئے، کبھی کھاد نہیں ملتی، کبھی گنے کی قیمت پوری نہیں ملتی۔ حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں بھوک سے ہزاروں کی تعداد میں بچے شہید ہو چکے، فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونا ہو گا، غزہ کے لوگوں کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ نہیں ملتی حافظ نعیم
پڑھیں:
کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کیا، متعلقہ شخصیت پاکستان کی معروف ہستی ہیں، دعا ملک
اداکارہ و میزبان دعا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس واقعے میں ملوث شخصیت پاکستان کی ایک معروف ہستی ہیں۔
دعا ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو شوبز انڈسٹری سے دور رکھنا چاہتی ہیں اور اسی وجہ سے اپنے بچوں کو امریکا لے کر آگئیں تاکہ وہ اس انڈسٹری کا حصہ نہ بن سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے اپنی بیٹی کو کبھی پیانو بجانا نہیں سکھایا لیکن اس نے خود ہی یہ صلاحیت حاصل کرلی، جس سے انہیں اندازہ ہوا کہ اگر بچوں میں کوئی شوق یا صلاحیت موجود ہو تو وہ خود ہی اسے سیکھ لیتے ہیں۔
کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دعا ملک نے ابتدا میں کہا کہ انہوں نے اس بارے میں کبھی نہیں سوچا اور نہ ہی انہیں کبھی اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص کی اپنی شخصیت ہوتی ہے، انڈسٹری میں کچھ لڑکیاں بہت خوبصورت ہوتی ہیں لیکن ان میں مضبوطی کی کمی ہوتی ہے اور وہ ’نہ‘ نہیں کہہ پاتیں، تاہم وہ اور ان کی بہن حمائمہ اس حوالے سے بالکل مختلف ہیں، کیونکہ جب کبھی کوئی ان کے پاس غلط ارادے سے آیا تو وہ اسے الٹا جواب دے دیتی تھیں۔
دعا ملک کے مطابق وہ خود کبھی کچھ ڈرپوک سی تھیں لیکن ان کی بہن حمائمہ بہت بہادر ہیں، یہی وجہ ہے کہ دونوں بہنوں کو اس طرح کے حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
تاہم، دعا ملک نے بعد میں انکشاف کیا کہ انہیں صرف ایک بار کاسٹنگ کاؤچ جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کی وجہ سے ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی مزید تفصیلات وہ کبھی بھی عوامی سطح پر نہیں بتا سکتیں کیونکہ جس شخصیت نے ایسا کیا تھا وہ پاکستان کی بہت مشہور ہستی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ وہ اس وقت امریکا میں ہیں لیکن ان کی فیملی پاکستان میں رہتی ہے اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی وجہ سے ان کے اہلخانہ کو کوئی نقصان پہنچے۔