شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا حصہ نہیں: سلمان اکرم کا دو ٹوک بیان
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دو ٹوک بیان میں شیر افضل مروت کو پارٹی سے الگ قرار دید یا۔اس سے پہلے ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس میں شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی پر مشاورت ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
پی ٹی آئی ارکان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا مؤقف بھی سنا جانا چاہیے، اسد قیصر اور شہریار آفریدی نے شیر افضل مروت کی واپسی پر مؤقف پیش کیا، نثار جٹ نے تائید کی۔
شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر سے بیانات آئیں تو وہ مجبوراً جواب دیتے ہیں، پارلیمانی پارٹی نے شیرافضل مروت سے خاموش رہنے کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق شیرافضل پر پارلیمانی پارٹی اپنا مؤقف بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھے گی۔دوسری جانب سلمان اکرم راجہ نے دو ٹوک بیان میں کہا ہیکہ شیر افضل مروت تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شیر افضل مروت پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
جے یو آئی کا مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کیلئے ایم کیو ایم کی حمایت سے انکار
جے یو آئی نے مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کے لیے ایم کیو ایم کی حمایت سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق آرٹیکل 140اے سے متعلق آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کو مدد نہیں مل سکی، ایم کیوایم نےمقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینےکےلیےحمایت مانگی تھی۔جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ آرٹیکل 140اے سے متعلق آئینی ترمیم کو 27ویں ترمیم سےالگ کردیں، ایم کیوایم اگر الگ سےآئینی ترمیم لائےتو حمایت کریں گے۔جے یو آئی کے مطابق بااختیار مقامی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں کو آئینی تحفظ کےمخالف نہیں۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ حکومت سےجو ڈرافٹ ملا ہے اس میں آرٹیکل140اےسےمتعلق شق شامل نہیں تاہم وزیراعظم نےایم کیوایم کو آرٹیکل140سےمتعلق ترمیم کی یقین دہانی کرائی ہے۔علاوہ ازیں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان آج کراچی جائیں گے اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں 27 ترمیم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔