علیمہ خان کا شیر افضل مروت پر کڑا وار
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مروت جیسے لوگ شرم و حیا سے عاری ہیں اور انہیں ٹی وی پر صرف اس لیے بھیجا جاتا ہے کہ عمران خان کے خاندان پر الزامات لگائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ شیر افضل مروت کی باتوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان کے مطابق مروت کا ذہنی توازن درست نہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ ان کے خلاف قتل (302) کا مقدمہ بھی بنایا گیا ہے اور وارنٹ بھی جاری ہو چکے ہیں، لیکن ضمانت لینے کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ اگر آج ایک کیس ختم ہوا تو کل نیا کیس کھول دیا جائے گا۔ ان کے بقول، جب حکومت کو گرفتار کرنا ہوگا تو وہ کر لے گی، کیونکہ ان کا اصل جرم یہ ہے کہ وہ عوام تک جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پہنچاتی ہیں۔
برٹش پاسپورٹ رکھنے والے قاسم اور سلیمان کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں نے ویزے کے لیے درخواست دے رکھی ہے، اور حکومت کے پاس کوئی قانونی جواز نہیں کہ انہیں روکا جائے۔ اگر ویزا نہ ملا تو وہ بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کریں گے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہم انصاف کے لیے ججز سے ہی امید رکھتے ہیں، کیونکہ مجبوری کو بنیاد بنا کر انصاف کا قتل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ججز کو پیغام دیا کہ ہمت دکھائیں اور انصاف فراہم کریں—ایسا کرنے سے وہ عوام کے ہیروز بن سکتے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
’مجھے ماریں گے تو نہیں؟‘ عمران خان کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے اعظم خان ڈرگئے، ویڈیو وائرل
پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین کرکٹر قرار دیا ہے۔
اعظم خان نے یہ بات حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران کہی، جس میں انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر اور موجودہ کرکٹ کھلاڑیوں کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے۔
ذکر کرٹ ہوگی تو بادشاہ ادھر بھی عمران خان ہوگا????
اینکر !! آپ کے خیال میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے بہترین کرکٹر کون آیا ہے جس کا مثال تاریخ میں نہیں ملتا
کرکٹر اعظم خان !! عمران خان اس میں شک ہی نہیں ہے کیونکہ باؤلنگ میں بھی بہترین ، کپتانی میں بھی چیمپین اور بیٹنگ میں بھی pic.twitter.com/8TXkFEdXfk
— Mohammad Shehzad Khan (@MShehzadSpeaks) November 6, 2025
پوڈکاسٹ کی میزبان نے اعظم خان سے سوال کیا کہ پاکستان کی تاریخ کے بہترین کرکٹر کے بارے میں ان کی رائے کیا ہے؟ اس پر اعظم خان نے ابتدا میں نام لینے سے گریز کیا اور کہا کہ ’میں ان کا نام نہیں لوں گا کیونکہ لوگ بہت ماریں گے لیکن ابھی حال ہی میں ان کی سالگرہ گزری ہے‘۔
اعظم خان نے میزبان سے وضاحت کے لیے کہا کہ یہ پوڈکاسٹ یوٹیوب پر آئے گا یا ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، میزبان نے جواباً کہا کہ آپ نام لے لیں جس پر اعظم خان نے واضح طور پر کہا کہ وہ عمران خان کو پاکستان کا سب سے بہترین کھلاڑی مانتے ہیں اور ان کے قریب کوئی نہیں آ سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کرکٹر اعظم خان نے اپنا وزن کم کرلیا؟ شاداب خان نے پول کھول دیا
اعظم خان نے بابراعظم کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا کہ “پچھلے 10 سالوں میں وہ پاکستان کے واحد ٹیلنٹڈ بیٹر ہیں۔ ان کے آنے سے پہلے پاکستان کرکٹ صرف فاسٹ بولنگ کی وجہ سے مشہور تھی، لیکن بابراعظم نے اپنی بیٹنگ سے ملک کو نئی پہچان دی۔” انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کی کامیابی اور شہرت کچھ سابق کرکٹرز کے لیے ہضم کرنا مشکل ہو رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعظم خان پاکستانی کرکٹ عمران خان عمران خان گرفتاری