پی ٹی آئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ کرسکتی ہے، فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی حکومت کو گرانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اگر ایوان میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہو گیا تو ہم تحریک عدم اعتماد لائیں گے، اور خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی خود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
بھٹ شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن قائم رکھنے والے ہر کردار کے ساتھ کھڑے رہیں گے، جبکہ پی ٹی آئی والوں کو عدالتوں سے ریلیف لینا چاہیے کیونکہ انہیں کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی سے دوستی نہیں، فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو ’کل کا بچہ‘ قرار دیدیا
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ ماضی میں این آر او دینے سے انکار کرتے تھے، آج خود این آر او کی درخواست کر رہے ہیں۔ انہوں نے 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا دینے پر زور دیا اور کہا کہ جزا و سزا کا نظام ٹھیک کیے بغیر ملک کا نظام درست نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے علی امین گنڈا پور کو قابل اور اچھا بچہ قرار دیا اور کہا کہ وہ وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں۔ گورنر نے یہ بھی کہا کہ خود کو بہت سمجھدار سمجھنے والے سینیٹ میں حلف لینے کے لیے بھی حاضر نہیں ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھٹ شاہ پی ٹی آئی عمران خان فیصل کریم کنڈی گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھٹ شاہ پی ٹی ا ئی فیصل کریم کنڈی گنڈاپور وزیراعلی خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کہا کہ
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ آئی بی اے سکھر لے گا، سندھ کابینہ کا فیصلہ
کراچی:سندھ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اب یونیورسٹیز کے بجائے آئی بی اے سکھر لے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہوا، جس میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ پالیسی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے لیے یکساں ہوگی۔ محکمہ صحت میڈیکل کالجز میں داخلے کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ پبلک سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 2550 اور بی ڈی ایس کی 500 نشستیں ہیں جب کہ پرائیویٹ سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 1441 اور ڈینٹل کی 2025 نشستیں ہیں۔
سندھ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب یونیورسٹیز کے بجائے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ آئی بی اے سکھر لے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں کچھ بے ضابطگیوں پر داخلہ پالیسی میں تبدیلی کی ہے۔ داخلہ پالیسی میں شفافیت اور میرٹ ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔