دشمن بدلہ لینے کی کوشش کرے گا، جنگ ہوئی تو تباہ کن اور طویل ہوگی، سہیل امان
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
کراچی:
ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان نے کہا ہے کہ آج کی دنیا اتنی شفاف ہے کہ بھارت اپنی ناکامی چھپا نہیں سکتا، میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو، اور سفارتکاری کامیاب ہو لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے۔
نٹ شیل کے تحت کراچی میں دو روزہ فیوچ سمٹ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ نے کہا کہ دشمن نے بھی اپنے سبق سیکھ لیے ہوں گے، اور بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔ لہٰذا ہمیں تیار رہنا چاہیے، تیاری میں ہی امن اور خوشحالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ فوج، بحریہ، اور فضائیہ ایک مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں کیونکہ اب سب کچھ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایئر پاور سیاسی مقاصد کے لیے سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔ ایک گھنٹہ، دس منٹ کی لڑائی میں سات جہاز گرائے جا سکتے ہیں یہ ایئرپاور کا اثر ہے اس مقام تک پہنچنے کے لیے پاک فضائیہ نے بیس سال لگائے، یہ اتنا آسان نہیں۔ پاک فضائیہ نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے 20 سال لگائے۔ سب سے اہم چیز ذمہ داری اور ملکیت کا احساس ہے۔
پاک فضائیہ نے سمجھ لیا تھا کہ ہر جنگ کا آغاز فضا سے ہوگا۔ ہر فورس کا اپنا کردار ہے، مگر فضائی طاقت سب سے اہم اور فوری اثر ڈالنے والی قوت ہے۔
فضائیہ نے ادارے بنائے، پچھلے فیصلوں کا احترام کیا، پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھا۔ ہر نئی قیادت نے پرانی پالیسیوں کو آگے بڑھایا، اور یہی تسلسل ترقی کی بنیاد بنا۔ ہمیں ادارے بنانے ہوں گے انہیں کمزور یا تباہ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا پانچ دہائیوں میں یک قطبی سے کثیر قطبی میں تبدیل ہوگئی مگر اس تبدیلی نے دنیا کو امن یا خوشحالی نہیں دی، بلکہ جنگ دی اور اب جب مختلف طاقتیں سامنے آ رہی ہیں پاکستان دنیا کے سب سے اہم جغرافیائی مقام پر واقع ہے۔
آپ وسطی ایشیائی ریاستوں کے قریب بیٹھے ہیں، مغرب میں ایران اور افغانستان جیسے دو ممالک ہیں، جو چین اور روس کے پچھواڑے واقع ہیں، اس لیے ان کی اہمیت کبھی کم نہیں ہوگی۔ مشرق میں ہمارا ایک ایسا“دوست”ہے جو پچاس سال سے ہندوتوا کے نظریے کو عوام، طلبہ اور اداروں میں بٹھا رہا ہے۔
1971 کی جنگ کے بعد اندرا گاندھی نے یہ نہیں کہا تھا کہ ہم نے فتح حاصل کر لی۔ بلکہ کہا تھا کہ ہم نے دو قومی نظریے کو خلیج بنگال میں دفن کر دیا۔ یہی وہ ذہنیت ہے جس کا ہمیں سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سفارتکاری کی جو ضرورت ہے، وہ پہلے کبھی نہیں تھی۔
سہیل امان نے کہا کہ ہمیں چین اور مغرب کے درمیان توازن پیدا کرنا ہوگا، تاکہ ہم اپنے حقیقی دوستوں کی شناخت کر سکیں۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ فیصلے قومی مفاد میں کریں، کسی دوسرے کے ایجنڈے کے تحت نہیں۔
ہم نے دوسروں کی جنگیں لڑیں اور خطے کو غیر مستحکم کر دیا ہمارا ملک نقصان اٹھاتا رہا لیکن ایک اہم موقع پر جب یمن جانے کا فیصلہ کرنا تھا ہمارے دوست، سعودی عرب، یو اے ای سب متوقع تھے، لیکن پاکستان نے دانشمندانہ فیصلہ کیا کہ ہم کسی اور کی جنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔
یہی فیصلہ صحیح تھا، اور یہی وہ حکمت ہے جس پر ہمیں عمل کرنا چاہیے۔سہیل امان نے کہا کہ اندرونی بدامنی اور دہشت گردی کا سلسلہ بھارت افغانستان گٹھ جوڑ سے مزید بڑھا، تو ملک کے لیے نقصان دہ ہوگا۔
ایسی صورت میں وسائل ضائع ہوتے ہیں، معیشت متاثر ہوتی ہے، اور حکومت عوام کی خوشحالی یقینی نہیں بنا سکتی۔ اسی لیے سفارتکاری کو مؤثر ہونا چاہیے، تاکہ خطے میں درجہ حرارت کم کیا جا سکے۔ یہ آسان کام نہیں بلکہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے موجودہ صورتحال میں پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موجودہ دفاعی پالیسی اور ماحول کا ازسرِ نو جائزہ لیتے ہوئے درست جنگی حکمت عملی اختیار کرنے، اداروں کو مضبوط بنانے تربیت کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے چین، ترکی جیسے دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ منصوبے بناکر خود انحصاری کی منزل تک پہنچنے کو ناگزیر قرار دیا۔
سہیل امان نے مزید کہا کہ ہم سب اس مٹی کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں، اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا وطن ترقی کرے۔ لیکن ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ سب کچھ ایک محفوظ چھتری کے نیچے ہی ممکن ہے۔ آپ کی سکیورٹی سب سے اہم ہے۔ لہٰذا سب سے بہتر یہ ہے کہ اگر جنگ آن پڑے تو اُس کے لیے تیار رہیں۔ اور یہ تیاری ہی ملک میں امن اور خوشحالی لاتی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل انہوں نے کہا کہ سہیل امان نے پاک فضائیہ فضائیہ نے سب سے اہم کے لیے
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللہ جان کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی کیا ضرورت ہے؟ بس ایک سادہ کاغذ لے کر اس پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح تو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کو اٹھانے اور تماشا کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔
پریس کانفرنس میں 26ویں ترمیم کا حوالہپشاور میں اسپیکر صوبائی اسمبلی اور پارٹی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران جہاں امن و امان کے لیے جرگہ بلانے کا اعلان کیا گیا، شفیع اللہ جان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے دوران جو تماشا ہوا، وہ اب نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، 27ویں ترمیم پر وہی فلم دوبارہ چلانے کی ضرورت نہیں۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پوری توجہ امن و امان پر ہےوی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شفیع اللہ جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اس وقت مکمل طور پر امن و امان کی صورتحال پر توجہ دے رہے ہیں، اسی لیے اب تک کابینہ کا پہلا اجلاس نہیں بلایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے 12 نومبر کو ایک بڑا امن جرگہ طلب کیا ہے، جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کو دعوت دی جائے گی۔
بات چیت کے ذریعے امن کی کوشششفیع اللہ جان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کسی فوجی آپریشن کے حق میں نہیں بلکہ بات چیت اور مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔
ان کے مطابق، صوبائی اسمبلی میں حالیہ اجلاس کے دوران امن و امان پر بھرپور بحث کے بعد 37 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں اپوزیشن لیڈر سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنما شامل ہیں۔
صوبائی حکومت کا امن کے لیے سنجیدہ عزمترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نے بھی شرکت کی، جبکہ گورنر خیبر پختونخوا کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
شفیع اللہ جان نے کہا کہ 12 نومبر کا جرگہ نئی حکومت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جرگے کے بعد وزیراعلیٰ امن و امان کے حوالے سے ٹی او آرز طے کریں گے۔
اسمبلی میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بحثصوبائی وزیر پارلیمانی امور بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اسمبلی میں صوبے کے امن و امان پر تفصیلی بحث ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے حالات اس وقت اچھے نہیں ہیں، مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک خصوصی سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے 2 اجلاس ہو چکے ہیں، اور کمیٹی کی سفارشات اور ٹی او آرز جلد وزیراعلیٰ کو پیش کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27 ترمیم ترجمان کے پی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی شفیع اللہ جان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا