پاک بھارت کی سن65 کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے تشکیل دیے گئے دوارکہ آپریشن میں نہ صرف پاکستانی سرفروشوں نے دشمن کے کراچی کی جانب ممکنہ ناپاک ارادوں اور مہم جوئی کو ناکام بنایا بلکہ بھارتی آبی فوج کےاوسان ہی خطا کردیےتھے۔

پاک بحریہ کی جانب سے اس آپریشن کو سومناتھ مندر پر محمود غزنوی کے حملوں کا تسلسل قرار دیا جاتا ہے، فرق بس یہ ہے کہ 18 ویں حملے میں تلواراورتیر جبکہ آپریشن دوارکہ میں بھاری بھرکم توپیں اورگولہ بارود استعمال کیا گیا۔

سامان حرب سے لیس 6 بحری جنگی جہاز ڈسٹر ائیرفریگیٹس کے تابڑ توڑ حملوں کے دوران دشمن ملک بھارت نے صرف اپنی بربادی کا تماشا دیکھا، اس اہم مشن میں سب میرین پی این ایس غازی بھی سمندرکی 400 فٹ گہرائی میں موجود تھیْ

اس پیچیدہ آپریشن کے لیے پاک بحریہ کے جری افسران وجوان گہرے سمندرمیں 200ناٹیکل مائل(120میل)کا طویل سفرطےکرکےبھارتی حدود میں داخل ہوئے،آپریشن دوارکہ کا کوڈنام سومناتھ تھا،اس مشن کےذریعے پاک بحریہ پہلی مرتبہ دشمن فوج سے برسرپیکارہوئی۔
 

تیکنیکی اعتبارسے ایک دشوارسمندری آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے جنگی جہازوں نے ساڑھے تین ہزارپاونڈزبارود کےگولے بیک وقت مشن پرداغ کردشمن ملک کےاہم تنصیبات کے پرخچے اڑادیے تھے۔

ممبئی کی بندرگاہ موجود پاک بحریہ کی آبدوزپی این ایس غازی بھارتی ائیرکرافٹ کیریئرسمیت دیگربحری اثاثوں کے راہ کی رکاوٹ بنی رہی


سن 65 کی پاک، بھارت جنگ کے دوران جب پاکستانی افواج مختلف بری اورفضائی محاذوں پردشمن ملک سے برسر پیکار تھی، اسی جنگی ماحول کے دوران 7 اور 8 ستمبرکی ایک تاریک رات کو جب سمندرمیں ہر جانب گہرا سکوت تاری تھا۔

ایسے میں پاک بحریہ کے جنگی بیڑے میں شامل 6 دیوہیکل بحری جنگی جہاز200 ناٹیکل مائل(120میل)کا طویل سمندری سفر طے کرنے کے بعد دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لیےسمندرکے سینے پر کسی پہاڑ کی مانند موجود تھے۔

ان تباہ کن جہازوں کے ہمراہ 400 فٹ کی گہرائی میں آبدوزپی این ایس غازی بھی موجود تھی، آپریشن دواکہ کو سومناتھ مندر پر18 واں حملہ بھی قراردیا جاتا ہے کیونکہ سومناتھ کا مندراسی ساحلی علاقے میں واقع ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے اس آپریشن کا آغازانتہائی ناگزیرتھاکیونکہ جنگی محاذوں پر بھارت سے اڑنے والے جنگی بمبارجہازوں کو دوارکہ ریڈار سے تیکنیکی معاونت حاصل تھی، یہ مشن اس لحاظ سے بھی ضروری تھا کہ اب بھارتی سورماوں نے کراچی پرمہم جوئی کے سپنے دیکھنے شروع کردیے تھے مگر دشمن ملک کے یہ خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے بجائے سمندر کے گہرے پانیوں میں غرق ہوگئے۔

مشن کے انتہائی نزدیک پہنچ کرپاک بحریہ کے جنگی جہازوں کے توپوں کے دہانے پرسب سے پہلے بھارتی ہائی فریکوینسی ریڈارآیا، جس کے بعد نیول ائیراسٹیشن، لائٹ ہاوس اوردیگراہم تنصیبات کو پے درپے نشانہ بنایاگیا۔

اس دوران دشمن ملک کی افواج صرف اپنی بربادی دیکھتی رہی اورپاکستان سے بحری اثٓاثوں کے لحاظ سےکئی گنا بڑی بھارتی بحریہ کوبھاری نقصان اورشکست فاش سے دوچار ہونا پڑا۔

سن 1965 کی پاک بھارت جنگ میں دوارکہ آپریشن ملک کے دفاعی لحاظ سے اور پاکستان نیوی کے لیے ایک بہت ہی اہم مشن تھا کیونکہ جنگی محاذ کھلنے کے بعد پاکستان ائیرفورس پرکشمیرمیں بہت زیادہ دباو تھا۔

جس کے لیے فوری حکمت عملی انتہائی ضروری تھی، اس آپریشن کے دواہم مقاصد تھے، جس میں اولین یہ کہ دوارکہ میں ایک ریڈاراسٹیشن تھا، جو دشمن ملک کے بحری اورفضائی جہازوں کومدد فراہم کررہا تھا، جسےتباہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،دوسرا اہم مقصدیہ تھا کہ سمندرمیں دشمن ملک کو کچھ ایسے حالات کا شکار کیا جائے۔

جس کی وجہ سے نہ صرف اس کے راستے مسدودہوبلکہ پاکستان کی جانب سےدفاع کا بھرپور ماحول پیدا ہوسکے، خوش آئند بات یہ رہی کہ پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں شامل تمام جہازمکمل طورپر فعال تھے، عام حالات میں اکثرجہازمینٹینس میں ہوتے ہیں۔

دوارکہ آپریشن کی لیڈ  کرنے والے کروزر میں کمانڈرپاکستان پاکستان فلیٹ ایس ایم انورخود موجود تھے، اس مشن میں چھ ڈسٹرائیرفری گیٹس ان کے زیرکمان تھے، یہ سارے بحری جہاز200 ناٹیکل مائل(350کلومیٹر) کا سمندری سفرطے کرنے کے بعد بھارتی حدود میں دواکہ پہنچے، انھوں نے رات میں بمباری شروع کردی۔

ہربحری جہاز سے ایک ساتھ 50 راونڈز فائر کیے گئے، ایک راونڈ 100 پاونڈ وزنی تھا، اس مشن میں ساڑھے تین ہزار پاونڈز گولہ وبارود نےعمارت کوتباہ کیا اورجنگی ماحول پرگہرے اثرات چھوڑے،اس آپریشن نے نہ صرف بھارت پردھاک بیٹھی بلکہ پاکستان کی اجارہ داری اس بحری فوج کے سامنے قائم ہوئی،جو طاقت میں چارگنا بڑی تھی،بھارتی بحری جہازاس عمل کے بعد مکمل طورپرمفلوج ہوکررہ گئے۔

سب سے نمایاں کردارپاکستانی آبدوزپی این ایس غازی کا تھا،جو خطے میں واحد سب میرین تھی،پی این ایس غازی کو بمبئی کی ہاربرکے سامنے کھڑاکردیا گیا، جس کی وجہ سے انڈین ائیرکرافٹ کیریئر(سمندرمیں جنگی جہازوں کے ٹیک آف لینڈنگ کے لیے پلیٹ فارم) بھی بندرگاہ سے باہر نہیں آسکا۔

اس آپریشن سے ایک اورفائدہ یہ ہوا کہ پاکستان کے لیے ایمونیشن لانے والے باغ جناح نامی جہازوں کودوارکہ آپریشن میں شریک جہازوں نے ہی تحفظ فراہم کرنا تھا۔

تویوں یہ سمندری راہداری بھی متوازن ہوگئی،دوارکہ آپریشن سے نہ صرف انڈین نیوی کی جنگی صلاحیتیں متاثرہوئیں بلکہ بھارتی فضائیہ نے بھی محدود ہوکرکراچی ہاربریا کسی دوسرے پاکستانی مقام پرمہم جوئی کی کوشش نہیں کی۔

دوارکہ آپریشن اگلی صبح تک مکمل ہوا،سن 65کی جنگ 23 ستمبرتک جاری رہی، اس دوران پاک بحریہ سمندروں میں خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طورپرچوکنا رہی۔

سیزفائر کے بعد بحری اثاثے سمندر میں کچھ عرصے کے لیے موجود رہے تاکہ دشمن ملک بھارت کی جانب کوئی اورمہم جوئی نہ کی جاسکے، دوارکہ آپریشن میں پاک بحریہ کے دوارکہ میں نصب ریڈارکو تباہ کرنا، ہندوستانی فضائیہ کوشمال سے ہٹانا، بھارتی افواج کے حوصلےپست کرنے جیسے اہم مقاصد شامل تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دوارکہ آپریشن ایس غازی پاک بحریہ کے پاک بحریہ کی کہ پاکستان کی جانب سے دشمن ملک کے دوران ملک کے کے لیے کے بعد

پڑھیں:

آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے ڈس انفارمیشن مہم شروع کی، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا، اعجاز ملاح سمدر میں ماہی گیری کرتا تھا، اعجاز ملاح کو بھارتی کوسٹ گارڈز نے گرفتار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دیکر پاکستان بھیجا، تاہم سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھارتی ایجنسی کے لیے کام کرنے والے مچھیروں کو گرفتار کیا۔

اس دوران مچھیرے اعجاز ملاح کا اعترافی بیان بھی چلایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • گرین بیلٹ پر بنے مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، سرچ آپریشن کلیئر قرار
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر
  • اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط
  • آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے ڈس انفارمیشن مہم شروع کی، وزیر اطلاعات
  • سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی بکنگ ہو رہی، ڈراموں میں اداکاروں کو کمبل میں دکھایا جا رہا ہے، مشی خان
  • بین الاقوامی نظام انصاف میں ’تاریخی مثال‘، جنگی جرائم میں ملوث روسی اہلکار لتھوانیا کے حوالے
  • سوڈان، امریکی ایجنڈا و عرب امارات کا کردار؟ تجزیہ کار سید راشد احد کا خصوصی انٹرویو
  • متحدہ عرب امارات کے طیاروں کے ذریعے سوڈان میں جنگی ساز و سامان کی ترسیل کا انکشاف
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس؛ بندرگاہوں پر سہولیات کا جائزہ لیا گیا
  • جنوبی پنجاب کے عہدیدار اور ٹکٹ ہولڈرز کی ٹی ایل پی سے علیحدگی