سیلاب سے پنجاب میں 56افراد جاں بحق ، 42لاکھ سے زائد متاثر ہوئے،مریم اورنگزیب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے پنجاب میں 56 افراد جاں بحق اور 42 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ریلیف اور ریسکیو آپریشن صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ہے۔

سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سیلابی صورتحال پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 4155 موضع جات متاثر ہوئے ہیں اور 14 لاکھ 96 ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ان کے مطابق دریائے چناب کے 1957، دریائے راوی کے 1477 اور دریائے ستلج کے 625 موضع جات زیرِ آب آئے ہیں۔ دریائے سندھ میں بھی 96 موضع جات متاثر ہوئے جہاں دو لاکھ 44 ہزار افراد مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 22لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، جبکہ 16 لاکھ مویشی بھی بچا لیے گئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار سے زائد فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویلز قائم ہیں اور ماں بچہ وینز بھی موجود ہیں۔سینیئر وزیر کے مطابق 500 سے زائد ویٹرنری میڈیکل کیمپس مویشیوں کے علاج کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ متاثرین کو خوراک، صاف پانی اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وبائی امراض سے بچا کے لیے مسلسل اسپرے جاری ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب نے اس سے بڑا سیلاب پہلے کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی اس نوعیت کا بڑا ریسکیو و ریلیف آپریشن پہلے کبھی ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کے بہاو کے مطابق حکمت عملی مسلسل بدلی جا رہی ہے اور زیادہ متاثرہ شہروں میں عملہ اور مشینری تعینات ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم پی ٹی آئی نے وزیراعلی گلگت سمیت 11منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی فیلو شپ کیلئے منتخب پہلی پاکستانی خاتون افسر بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا صدرِ مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجی سے فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں: سربراہ پاک فضائیہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب لاکھ سے زائد متاثر ہوئے

پڑھیں:

پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-08-5
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ۔ متا ثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے امدادی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں ۔ آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی ۔ وزیر آباد کے لوگوں کے لیے الیکٹرک بسوں کا تحفہ لائی ہوں ،انہوں نے مکمل گھر بہہ جانے والے سیلاب متاثرین کے لیے دس لاکھ اور جزوی گھروں کو نقصان پہنچنے والے متاثرین کے لئے پانچ پانچ لاکھ فی خاندان دینے کا بھی اعلان کیا ۔ وزیر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر آباد میں ا ی بسیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد کے لوگوں کو پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت مل رہی ہے ۔ وزیر آباد کے تمام ر استوں پر ستھرا پنجاب ٹیم کام کر رہی ہے ۔ بتاو وزیر آباد میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کم ہوئیں یا نہیں ۔ انہوں نے کہا گوجرانوالہ میں لاہور سے بہتر میٹرو سروس بننے جا رہی ہے ۔ خواتین ، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے اس بس میں سفر فری ہو گا ۔ بس میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہو لت بھی ہو گی ۔ لوگ اب وزیر آباد سے گوجرانوالہ صرف بیس روپے میں سفر کر یں گے ۔ صوبے میں سیلابی مشکل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے ۔ ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں سیلاب زدگان کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں ۔ سیلاب سے پنجاب میں ایک سو اموات ہوئی ہیں ۔ جن پر بہت دکھ ہے ۔ انہوں نے کہا جب تک ایک ایک سیلاب متاثرہ شخص کو ریلیف نہ دیدوں چین سے نہیں بیٹھوں گی ۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، ستلج میں بڑا ریلا لودھراں‘بہاولپورکے دیہات خطرے میں
  • سیلاب زدہ علاقوں میں شدید انسانی بحران، عالمی برادری امداد دے: اقوام متحدہ
  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • پاکستان سیلاب: اقوام متحدہ نے جاں بحق و بے گھر افراد کے اعدادوشمار جاری کردیے
  • پنجاب سیلاب؛ نقصانات سے اموات کی تعداد 118 ہوگئی، 47لاکھ سے زائد افراد متاثر
  • دریائے ستلج میں سیلابی پانی میں کمی کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
  • بدترین سیلاب، بروقت انخلا سے 25 لاکھ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا گیا
  • پنجاب میں سیلاب سے 112 اموات، 47 لاکھ افراد متاثر، پی ڈی ایم اے
  • پنجاب میں تباہ کن سیلاب: 112 جاں بحق، 47 لاکھ متاثر: پی ڈی ایم اے
  • مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی