پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ ہمیں کسی دوسرے ملک سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں; سینیٹر پرویز رشید
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
سٹی 42:مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما سینیٹر پرویز رشید وزیر اعلیٰ پنجاب کی حمایت میں بول پڑے
پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی چپقلش پر سینیٹر پرویز رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتیں اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں۔
سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ اور حکومت کا مؤقف ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی آبادکاری اور بحالی اپنے وسائل سے کی جائے۔پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ بحالی اور آبادکاری کے لئے عالمی اداروں سے رجوع کیا جائے۔
ہم انٹرنیشنل ایڈ اپنا حق سمجھتے ہیں اس کو بھیک نہیں کہا جا سکتا؛نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحما ن
سینیٹر پرویز رشید نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آوازہے۔ پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ ہمیں کسی دوسرے ملک سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں۔پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرہ لوگوں کی بحالی کر کے دکھائی۔ ہم نے سیلاب کے بعد نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کو بھی خوراک مہیا کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سینیٹر پرویز رشید کا مؤقف ہے کہ
پڑھیں:
بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ روڈ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید معلومات اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لیے ڈپٹی کمشنر دیامر آفس 05812920055 دیامر پولیس کنٹرول روم 05812930037 پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔