عطاء اللہ تارڑکی جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر قوم کو مبارکباد، رات بارہ بجے ملک بھر میں آتشبازی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو شکست ہوئی اور اس فتح نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم نہ صرف یوم آزادی منا رہی ہے بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منایا جا رہا ہے۔ اللہ نے ہمیں آزادی کی نعمت دی اور آزاد فضاؤں میں سانس لینے کا موقع نصیب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں اور عوام اپنی فیملیز کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم عمارتوں کے سامنے قومی پرچموں کے سائے تلے خوشیاں منا رہے ہیں۔ یہ موقع بھارت کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا تحفظ اور فتح کی خوشی کیسے مناتی ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آج رات 12 بجے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا جو ٹی وی اسکرینز پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ تقریبات میں ملی نغمے، پریڈ اور کل صبح مختلف مقامات پر پرچم کشائی شامل ہوگی۔ شکریہ پڑیاں میں بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
انہوں نے پوری قوم کو جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان کے اتحاد، عزم اور حوصلے کی علامت قرار دیا۔
ضمنی انتخابات سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ مری میں ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت ہوئی تھی۔ مریم اورنگزیب ملک سے باہر تھیں اور ان کے بھائی ایک حلقے سے امیدوار ہیں، اس لیے وہ اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط اور زندہ قوم ہے جو ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اپنے اتحاد سے ہر میدان میں کامیابی حاصل کرے گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: معرکہ حق
پڑھیں:
عالمی میری ٹائم برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد:نیول چیف
اسلام آباد،کراچی (خبرنگار خصوصی+سٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں آج ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا جا رہا ہے۔ نیول چیف نے اپنے پیغام میں عالمی میری ٹائم برادری کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا آج کا دن خاص طور پر پاکستانی ملاحوں، میری ٹائم ماہرین اور ساحلی مکینوں کے نام ہے جن کا پختہ عزم اور انتھک محنت ہماری قومی معیشت اور عالمی رابطہ کاری کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔نیول چیف نے کہا سمندر دنیا کو آپس میں جوڑتے ہیں بلکہ پائیدار روزگار، عالمی تجارت کے فروغ اور خوراک و توانائی کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہیں۔ہم پر ذمہ داری عائد ہے کہ آنیوالی نسلوں کیلئے سمندروں کومحفوظ بنائیں اور ان سے فائدہ اْٹھائیں۔پاکستان نیوی میری ٹائم سکیورٹی یقینی بنانے اور شمالی بحیرہ عرب میں علاقائی امن کے فروغ کیلئے پْرعزم ہے اور عالمی سطح پرہنگامی وامدادی آپریشنز میں بھی مؤثر انداز سے حصہ لیتی ہے۔ اللہ کرے یہ دن ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ترغیب دلائے ۔