بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی 236 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 474 افراد کو گرفتار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ مئی میں ایک خاتون سمیت 17 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 8 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی 236 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 474 افراد کو گرفتار کیا جبکہ مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت فرقہ پرست انتظامیہ نے اس عرصے کے دوران کشمیریوں کی زرعی زمینوں اور مکانات سمیت 11جائیدادیں ضبط کر لیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت میں اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر بھارتی وزارت داخلہ نے 19مئی 2025ء کو برطانیہ میں مقیم کشمیری پنڈت خاتون نتاشا کول کا اوورسیز سٹیزن شپ آف انڈیا (OCI) کارڈ منسوخ کر دیا ہے۔ نتاشا ایک ماہر تعلیم اور مصنفہ ہیں جو بھارت کی ہندوتوا حکومت پر مسلسل تنقید کرتی رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی فوجیوں

پڑھیں:

سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر کا دھماکا،12افراد زخمی

تین زخمی پمز اور 9 پولی کلینک اسپتال منتقل ،2کی حالت تشویشناک،آئی جی اسلام آباد
کینٹین میں کئی روز سے گیس لیک ہو رہی تھی اور مرمت کے دوران دھماکا ہوا، میڈیا سے گفتگو

سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کے بیسمنٹ میں ایک دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12فراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں واقع کینٹین میں اے سی گیس کے پلانٹ میں ہوا، اسٹاف کینٹین میں اے سی کی مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہو ا عمارت لرز اٹھیں اور چھت متاثر ہوئی،بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی اور ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیٔے۔ دھماکے کی آوازسن کر عدالتوں میں موجود وکلا اور سپریم کورٹ کا عملہ عمارت کے باہر کھلی جگہ پر نکل آئے۔آئی جی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا اے سی کی مرمت کے دوران ہوا۔ اس حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔۔آئی جی کے مطابق زخمیوں میں سے 3 افراد پمز اسپتال جبکہ 9 افراد پولی کلینک لے جایا گیا ۔ ان میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد اے سی کے ٹیکنیشن ہیں، جن میں ایک ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ کینٹین میں کئی روز سے گیس لیک ہو رہی تھی، اور مرمت کے دوران یہ دھماکا ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر کا دھماکا،12افراد زخمی
  • یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • اسرائیل امن معاہدہ پھر سوالوں کی زد میں( تازہ حملوں میں 7 افراد شہید)
  • اسرائیل کے غزہ،لبنان میں تازہ حملے ، 7 شہید, کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں اجازت نہیں مانگتے‘ نیتن یاہو
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید
  • اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید
  • فلسطینی قیدی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو لیک کرنیوالی اسرائیلی فوج کی اعلیٰ وکیل مستعفی
  • غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید