کراچی: خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار کا موٹر سائیکل سوار پر تشدد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹر سائیکل سوار پر تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔
پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن کار سوار شخص نے منت سماجت پر بھی موٹر سائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔
پولیس کے مطابق یوسف پلازہ تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ کشتی چوک کے پاس نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار شہریار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق کار سوار شخص کی گاڑی کے نمبر سے اس کی شناخت کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ کار سوار شخص کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے تاہم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ افراد نے ابھی تک پولیس کو شکایت نہیں کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل سوار کار سوار شخص
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔