معروف میڈیا ہاوس کے مالک ’ سلمان فاروقی ‘ کا گاڑی سے ٹکر مارنے پر نوجوان پر تشدد ، شرمناک ویڈیووائرل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں پیسے کے نشے میں دھت افراد کے نوکری پیشہ اور متوسط طبقے پر مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور آئے روز کوئی نہ کوئی ویڈیو منظر عام پر آتی رہتی ہے لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہتی ہے جس سے انصاف کے نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھتے رہتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ ڈیفنس کے فیز 6 میں پیش آیا جہاں بائیک کی ٹکر گاڑی سے ہونے پر مارکیٹنگ کمپنی اور میڈیا ہاوس ’’BIONIC‘‘ کے مالک سلمان فاروقی کا فرعونیت بھرا روپ دیکھنے کو ملا، اس شخص نے نہ صرف موٹر سائیکل والے کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ساتھ کھڑی خاتون ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی رہی لیکن اس شخص کو نہ تو پولیس کا ڈر تھا نہ ہی عدالت کا ۔بلکہ اس نے خود کو ہی قانون اور عدالت کا درجہ دیتے ہوئے فوری وقت پر سزا سنادی ۔ پولیس کی جانب سے اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیااور اس غریب کی فریاد کو نظر انداز کرتے ہوئے قانون کے اندھیروں میں دفنا دیا جائے گا ۔
ویڈیو: پی ٹی آئی کا کنگ آف کنفیوژن کون؟
انتہائی افسوسناک پارٹ 1
ڈیفینس فیز 6 میں موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے پر مارکیٹنگ کمپنی اور میڈیا ہاؤس BIONIC کے مالک سلمان فاروقی نے موٹر سائیکل والے کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا ????♂️
خواتین ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں مگر سلمان فاروقی تشدد کرتا رہا ????♂️ pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلمان فاروقی
پڑھیں:
اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا
ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔