‘میں نے بابر اعظم کو کبھی انسٹاگرام پر فالو ہی نہیں کیا’، ٹی20 کپتان سلمان علی آغا نے یہ بات کیوں کہی؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان کی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بابر اعظم کے ساتھ تعلقات میں مبینہ خرابی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بابر اعظم کے ساتھ دوستی اسکول کے زمانے سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس زمانے میں سوشل میڈیا نہیں تھا، میں اب بھی بابر اعظم کو آن لائن فالو نہیں کرتا اس لیے انہیں ان فالو کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیے: سہ فریقی سیریز: پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، رضوان اور سلمان کی شاندارسینچریاں
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ لوگ ہر وقت باتیں کرتے رہتے ہیں اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
سلمان علی آغا نے اس موقع پر بنگلہ دیش کے خلاف اپنی ٹیم کی بہترین پرفارمنس کو سراہا، اور کہا کہ اس کے بعد ہم بنگلہ دیش اور پھر ویسٹ انڈیز کے ٹور پر جارہے ہیں۔ اگر ایشیا کپ ہوا بھی تو دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ جب تک میں کپتان ہوں ہمارے کھیلنے کا انداز ایسا ہی رہے گا اور ہم کوشش کریں گے کہ مخالف ٹیم کے بلے بازوں اور باولروں کو دباؤ میں رکھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سلمان علی آغا نے
پڑھیں:
متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی
میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے وقت ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کرنے پر میچ ریفری کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔
وہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والے میچ میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسری جانب واقعے کی تحقیقات آئی سی سی کی جانب سے کی جائے گی۔
واضح رہے ناخوشگوار واقعے کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔