کراچی، گھگھر پھاٹک، لوٹ مار پر شہری کی مزاحمت، دو ڈاکوؤں سمیت 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے گھگھر پھاٹک پر ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کی کوشش کی، جس کے دوران ایک شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اس پر دھاوا بول دیا۔
شہری نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا، جبکہ واردات کا منظر دیکھ کر مقامی افراد بھی موقع پر پہنچ گئے اور دونوں ڈاکوؤں پر تشدد شروع کر دیا۔
مقامی پولیس کے مطابق، 28 سالہ رحمان اور 32 سالہ علی رضا نامی ڈاکو زخمی حالت میں پکڑے گئے، جبکہ ان سے اسلحہ، خنجر/چھری اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔
ڈاکوؤں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے ساتھ مار پیٹ کے دوران دو شہری بھی زخمی ہوئے ہیں، جن میں 12 سالہ سیفی اللہ اور 25 سالہ جنید خان شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ، راستہ نہ دینے پر کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، چار افراد زخمی
پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں اور گاڑی پر سوار شخص میں تلخ کلامی ہوئی۔ گاڑی سوار نے مظاہرین پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک شخص نے راستہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے چار افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں علاقہ مکینوں کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج جاری تھا۔ مظاہرین نے احتجاجاً سیٹلائٹ ٹاؤن چاندنی چوک پر سڑک بند کر دیا تھا۔ اس دوران ایک گاڑی وہاں سے گزرنے کے لئے آئی۔ مظاہرین نے راستہ نہ دیا تو کار سوار اور مظاہرین میں تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر گاڑی میں سوار شخص نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے چاروں افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مسلح گاڑی سوار کی تلاش جاری ہے۔ بعد ازاں مطاہرین نے اس شخص کی گاڑی کو آگ لگا دی۔