فیصل آباد سے کراچی آنیوالی 10 سالہ بچی ٹرین سے اغوا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
والدہ شگفتہ بی بی کے مطابق وہ تین بچوں کے ہمراہ شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سفر کر رہی تھیں۔ سکھر اسٹیشن کے قریب انہیں اور بڑی بیٹی کو ساتھ موجود دیگر مسافروں نے لسی پلائی، جس کے باعث انہیں نیند آ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد سے بذریعہ ٹرین کراچی آنے والی 10 سالہ عنایہ نامی بچی کو کراچی پہنچنے سے قبل مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دس سالہ بچی کے اغوا کا واقعہ 28 مئی کو پیش آیا اور اُس کے بعد سے کوئی سراغ نہیں ملا۔ مغوی بچی کی والدہ شگفتہ بی بی کے مطابق، وہ تین بچوں کے ہمراہ شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سفر کر رہی تھیں۔ سکھر اسٹیشن کے قریب انہیں اور بڑی بیٹی کو ساتھ موجود دیگر مسافروں نے لسی پلائی، جس کے باعث انہیں نیند آ گئی۔ خاتون کے مطابق جب لانڈھی اسٹیشن پہنچنے سے قبل آنکھ کھلی تو عنایہ اپنی جگہ پر موجود نہیں تھی اور کیبن میں ساتھ سفر کرنے والے افراد بھی غائب تھے۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ اسٹیشن اصغر بروہی کے مطابق والدہ کی جانب سے اطلاع دینے پر ٹرین میں موجود پولیس اہلکاروں نے ٹرین میں والدہ کے ہمراہ بچی کو تلاش کیا لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
پولیس نے ریلوے حکام سے کیبن میں سفر کرنے والے دیگر افراد کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ پولیس نے فاروق نامی شخص سے رابطہ کیا تھا، جو کیبن میں خواتین کے ہمراہ سفر کر رہا تھا، تاہم رابطے کے بعد سے اس کا موبائل نمبر بند ہے۔ کراچی کے کینٹ اسٹیشن تھانے میں والدہ کی مدعیت میں اغوا کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تاہم بچی کے اغوا ہوئے چار روز گزر چکے ہیں، لیکن ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا۔ متاثرہ کی والدہ شگفتہ بی بی نے حکام سے درخواست کی ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں، تاکہ ان کی گمشدہ بچی کو جلد از جلد بازیاب کیا جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس
اسکرین گریبکراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں شادی والے دن لاپتہ ہونے والا دولہا اپنے گھر واپس لوٹ آیا۔
پولیس کے مطابق جہانزیب سے گمشدگی سے متعلق زمان ٹاؤن تھانے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ آیا وہ اپنی مرضی سے گیا تھا یا پھر اس کو کسی نے اغواء کیا تھا۔
دوسری جانب دولہے کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ابھی ہم کچھ تفصیل نہیں بتا سکتے۔
جہانزیب کے اہل خانہ کے مطابق اِن کے بیٹے کی حالت ابھی کچھ بتانے کے قابل نہیں ہے، فی الحال جہانزیب کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگ رہی۔
پولیس کے مطابق جہانزیب کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر کو شادی کے روز دولہا پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، دولہے کے والد، مدعی نے پولیس کو بتایا کہ جہانزیب کی بارات 11 ستمبر کو جانی تھی، شادی کے روز وہ شام 6 بجے کورنگی نمبر چار پر واقعے سیلون جانے کے لیے موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا تھا، شام تقریباً ساڑھے 7 بجے سیلون سے تنویر نامی شخص کی کال آئی جس نے بتایا کہ جہانزیب تاحال سیلون نہیں پہنچا ہے۔
فون کال کے بعد جہانزیب کی تلاش شروع کی گئی، جہانزیب کا زیر استعمال موبائل فون بھی گھر پر موجود تھا۔