شہری ٹریفک حادثات کے زخمیوں کی بلاخوف مدد کریں، ادارے تعاون کریں گے، آئی جی سندھ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے عوام سے اپیل کی کہ قانونی پیچیدگیوں کا خوف بے بنیاد ہے، زخمی کی مدد کریں، ایک جان بچانا پوری انسانیت بچانے کے مترادف ہے، جان بچانا صرف ایک عمل نہیں بلکہ یہ ایمان کا تقاضا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) آف پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں افسوس ناک ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ پروفیسر افتخار احمد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر کہا کہ زخمی کو بروقت اسپتال منتقل کر دیا جاتا تو قیمتی جان کو بچایا جا سکتا تھا، شہری زخمیوں کی بلاخوف مدد کریں اور ادارے تعاون کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں آئی جی سندھ نے کہا کہ حادثے کی صورت میں مدد کرنا ہر شہری کا اخلاقی، قانونی اور مذہبی فرض بھی ہے، خون کا ضیاع، مہلک زخم اور غیر ضروری تاخیر متاثرہ شہری کی ہلاکت کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قانونی پیچیدگیوں کا خوف بے بنیاد ہے، زخمی کی مدد کریں، ایک جان بچانا پوری انسانیت بچانے کے مترادف ہے، جان بچانا صرف ایک عمل نہیں بلکہ یہ ایمان کا تقاضا ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ حادثے پر خاموشی نہیں، حرکت کیجیے، زخمی کی مدد کیجیے کیونکہ ہر زندگی قیمتی ہے، شہری بلا خوف مدد کریں، پولیس اور سول ادارے مکمل تعاون کریں گے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ مدد کرنے والے شہری "مسیحا" ہیں، انہیں عزت و تحفظ دیا جائے گا، حادثے کے بعد مضروب کی مدد سے انکار نہ کریں، چھوٹی سی کوشش کسی کی زندگی بچا سکتی ہے، شہری حادثات کے بعد لوگوں کی جانیں بچانے کیلئے قدم بڑھائیں۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ سول اداروں بشمول پولیس کے فرائض اور ذمہ داری عوامی تعاون اور سپورٹ کے بغیر مکمل طور پر ممکن نہیں ہو سکتی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غلام نبی میمن جان بچانا کی مدد کہا کہ
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔