Daily Mumtaz:
2025-07-24@02:50:58 GMT
نوشہرو فیروز : ٹرک اور کوچ میں ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
نوشہرو فیروز میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ مہران ہائی وے پر پیش آیا، جہاں ایک ٹرک اوور ٹیکنگ کے دوران مسافر کوچ سے ٹکرا گئی۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔
بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 252 ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 611 ہو چکی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 139 ہوئیں، 24 گھنٹوں میں 151 مکانات گرے، 120 مویشی ہلاک ہوئے۔