Jang News:
2026-07-24@10:12:58 GMT

نوشہرو فیروز : ٹرک اور کوچ میں ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

نوشہرو فیروز : ٹرک اور کوچ میں ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

—فائل فوٹو

نوشہرو فیروز میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ مہران ہائی وے پر پیش آیا، جہاں ایک ٹرک اوور ٹیکنگ کے دوران مسافر کوچ سے ٹکرا گئی۔ 

لسبیلہ: کوچ کی ٹریکٹر سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

لسبیلہ میں ٹیارو کے مقام پر کوچ اوورٹیکنگ کے دوران ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 

ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی