بہاولپورمیں پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں‘مسافر محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
بہاول پور(نامہ نگار) کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،تاہم کوئی جانی نقصاان نہیں ہوا۔ مبارک پور سٹیشن کے قریب پاکستان ایکسپریس کی اے سی سٹینڈرڈ اور ڈائننگ کار کی بوگیاں اچانک پٹڑی سے اترگئیںاور ڈائننگ کار بوگی کے وہیل الگ ہونے کے باعث کچے میں گرگئے۔ اس ٹرین حادثہ کے باعث اپ اینڈ ڈان ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل رہی۔ ریلوے حکام کے مطابق متعدد ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک لیا گیا۔ جن میں سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو احمد پواسٹیشن ، راولپنڈی جانے والی تیز گام کو لیاقت پور سٹیشن،کراچی ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو خانپور سٹیشن جبکہ ملتان جانے والی بہائوالدین ایکسپریس کو رحیم یار خان سٹیشن پر روک لیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جانے والی
پڑھیں:
کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی
کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق لیاری شاہ بیگ لین میں شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن شانتی سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھی۔
پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ شانتی نے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں اب سے کچھ دیر قبل دم توڑا، شوہر کے بہیمانہ تشدد کا شکار 19سالہ شانتی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی 15 جون کواشوک سے ہوئی تھی جبکہ تشدد کا واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا، ملزم نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹا تھا جس سے اسکی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بغدادی پولیس نے ملزم اشوک کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم اشوک کیخلاف لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا تھا۔