کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس ہوگی، جبکہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جو کہ 38 ڈگری تک محسوس ہو رہا ہے۔
مغربی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن کے اوقات میں، خصوصاً دوپہر 11 بجے سے 3 بجے کے درمیان، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے پانی اور مشروبات کا استعمال بڑھانے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم کے پشتو گانے نے دھوم مچا دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گرمی کی شدت
پڑھیں:
انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پیش نظر شہریوں کیلیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ کانفرنس کا انعقاد 3 سے چھ نومبر تک ہوگا، جس میں کئی ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔
ٹریفک پولیس نے نمائش کے دوران کراچی شہریوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا اور اپیل کی ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کیلیے عوام اس پر عمل کریں۔
ٹریفک پلان کے مطابق شاہراہ فیصل سے نرسری کی جانب آنے والی ہیوی ٹریفک کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ایسی تمام گاڑیوں ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ، ملینیئم اور نیپا کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،
اس کے علاوہ ملینیئم مال - ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک پر پابندی ہوگی جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والا روڈ ہیوی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
اپیل کی گئی ہے کہ ہیوی ٹریفک والے حضرات نیپا سے گلشن چورنگی، صفورا یا سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کریں، اس کے علاوہ نیو ٹاؤن سے یونیورسٹی روڈ اور اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی جبکہ نیو ٹاؤن آنے والی ہیوی ٹریفک کو بلوچ پل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
اسی طرح لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر کی سڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، ہیوی گاڑیوں کو لیاقت آباد نمبر 10 سے بائیں جانب شاہراہ پاکستان، کریم آباد سے سہراب گوٹھ کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ سر شاہ سلیمان روڈ پر اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم اور واپسی کا راستہ صرف چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔
محکمہ ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری اپنی گاڑیاں یا موٹر سائیکلیں سروس روڈ یا مین روڈ پر پارک نہ کریں۔