پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں، بڑا حادثہ ٹل گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو اُس وقت حادثہ پیش آیا جب مبارک پور اور کلانچوالہ کے درمیان ٹرین کی چند بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین کو حادثہ، 20 مسافر زخمی
ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متاثرہ بوگیوں میں 2 مسافر کوچز، ایک ڈائننگ کار اور ایک ٹرالی شامل ہیں۔
حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ تاہم، اس واقعے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے اور متاثرہ پٹری پر عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست اڑیسہ میں خوفناک ٹرین حادثہ، 300 افراد ہلاک، 900 زخمی
ریلوے انتظامیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یہ واقعہ ایک بار پھر پاکستان کے ریلوے نظام کی خستہ حالی کو سامنے لے آیا ہے، جہاں حالیہ برسوں میں متعدد ایسے حادثات ہو چکے ہیں۔
عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریلوے کا نظام بہتر بنائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ایکسپریس راولپنڈی کراچی کلانچوالہ مبارک پور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ایکسپریس راولپنڈی کراچی مبارک پور
پڑھیں:
لاہور میں الیکٹرک بس کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاپنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں الیکٹرک بس کے بعد اب الیکٹرک ٹرام چلے گی۔
ترجمان اورنج ٹرین کے مطابق چین سے ٹرام لاہور منگوا لی گئی ہے، 10 منٹ چارج میں الیکٹرک ٹرام 25 سے 27 کلو میٹر چلے گی۔
وزیراعلیٰ نے ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ اور بیوٹی فکیشن کی منظوری بھی دی۔
اورنج ٹرین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک ٹرام میں 250 مسافروں کی گنجائش ہے، 3 باکسز پر مشتمل ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹاؤن ڈپو میں کی جا رہی ہے۔
ترجمان اورنج ٹرین نے بتایا ہے کہ ٹرام کو پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا، ٹرام کو ٹھوکر سے ہربنس پورہ کے روٹ پر چلانے کی تجویز ہے۔
اورنج ٹرین کے ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر ٹرام ٹرائل کے طور پر چلائی جائے گی، ٹرام سروس فی الحال مفت فراہم کرنے کی بھی تجویز ہے، ٹرام کا تجربہ کامیاب رہا تو کرایوں کا تعین کیا جائے گا۔