بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان سفارتی محاذ پر سرگرم، بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاک، بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے، 2 جون کو بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات شیڈول ہے۔
پاکستانی وفد نیویارک میں امریکی تھنک ٹینک اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کرے گا، بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
پاکستانی وفد میں مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، خرم دستگیر، تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔
وفد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانیوں، صحافیوں اور ماہرین سے بھی تبادلہ خیال کرے گا، یہ دورہ پاکستان کی عالمی سطح پر مؤثر سفارتی موجودگی کے اظہار کا اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطح سفارتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو مختلف ممالک کا اہم دورہ کرے گی، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائم سفارتی کمیٹی بھارت کے خلاف عالمی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔
فتنہ الہندوستان ؛ پاکستان نے بلوچستان مین انڈین کتھ پتلیوں کی تمام نقابیں نوچ کر سیدھا نام رکھ دیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے : عطاء اللہ تارڑ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، تاہم پاکستان نے عالمی سطح پر ایسی سفارتی کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہیں پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان کی سفارتی کامیابیاں کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے لیے سفارتی محاذ پر خدمات انجام دینے والے افسران کی قربانیاں اور کارنامے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فارن سروس دنیا کی بہترین سروسز میں شمار ہوتی ہے، جس کی عظیم روایات اور پیشہ ورانہ مہارت پر قوم کو فخر ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سفارت کاری ایک فن ہے جو صرف تعلیم سے نہیں بلکہ تجربے اور مستقل محنت سے آتا ہے اور ہمارے سفارت کاروں نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت اور مؤثر کردار اجاگر کیا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں اور اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان بھی پاکستان نے اٹھایا۔
وزیر اطلاعات مزید نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر الزام تراشی کی، مگر وزیراعظم نے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کرکے پاکستان کا مؤقف مضبوطی سے پیش کیا، جس کی دوست ممالک نے بھی بھرپور تائید کی۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے اپنے سے چار گنا بڑی طاقت کو سفارتی اور عسکری محاذ پر واضح شکست دی۔ ان کے مطابق بھارت کی جارحانہ پالیسی اب بھی جاری ہے اور حال ہی میں کوسٹ گارڈز نے ایک بھارتی جاسوس ملاح کو گرفتار کیا، جس نے بھارتی ایجنسیوں کی سازشوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب دشمن نے جنگ مسلط کی تو ہماری مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، جبکہ فضائیہ کا کردار اس معرکے میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب کے دوران معاشی و اسٹریٹجک فریم ورک کا اجراء پاکستان کے لیے اہم پیشرفت ہے، حکومت کا ہدف بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینا ہے، تاکہ پاکستان معاشی ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو سکے۔