بہاولپورکے قریب پاکستان ایکسپریس کی بوگی ٹریک سے اتر گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
(ویب ڈیسک)بہاولپور میں مبارک پور کے قریب پاکستان ایکسپریس کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی۔
ٹرین کراچی سے لاہورآرہی تھی کہ مبارک پورکے قریب بوگی ٹریک سے اتر گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کی بوگی ٹرالی کے جام ہونے کے باعث ٹریک سے اتری حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اپ ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔
بہاولپور کے قریب حادثے کے بعد اپ ٹریک کو بند کر دیا گیا ہے۔
خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دکی، کوئلہ کان میں پھنسے تین کانکنوں کی تلاش جاری، ایک لاش نکال لی گئی
ریسکیو ذرائع کے مطابق معراج کول ایریا میں پیش آنے والے حادثے میں پھنسے چار کانکنوں میں سے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی ہے۔ اس سے قبل ایک کانکن کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں حادثے کا شکار ہونے والے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی، جبکہ تین کانکن تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق معراج کول ایریا میں پیش آنے والے حادثے میں پھنسے چار کانکنوں میں سے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی ہے۔ اس سے قبل ایک کانکن کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جانبحق کانکن کی شناخت نصب اللہ ولد محلج عرف حاجی شمس اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو موسیٰ خیل کا رہائشی ہے۔ کان میں تین کانکن پھنسنے ہوئے ہیں۔ جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔