سمبڑیال میں مینڈیٹ پر دوبارہ ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نون لیگ والوں نے ہر پولنگ سٹیشن سے ہمارے لوگوں کو باہر نکالا، ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا، پولنگ سٹیشن 37 سے پی ٹی آئی کے لوگوں اور ایجنٹس کو بھی باہر نکال دیا گیا، یہ سب وہاں پولیس کی سرپرستی میں ہوتا رہا، ہر پولنگ سٹیشن میں زبردستی گھس کر خود ٹھپے لگا کر ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سمبڑیال میں مینڈیٹ پر دوبارہ ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، جلسے میں لوگوں نے جس تعداد میں شرکت کی وہ ناقابل بیان ہے، 8 فروری کو کچھ ہوا تھا سیالکوٹ کے اس حلقے کا ووٹ بھی دھاندلی کی نذر ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیٹ 8 فروری کو بھی پی ٹی آئی کی جیت ہوئی تھی اور آج بھی برتری پی ٹی آئی کی ہے، مینڈیٹ پر دوبارہ ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، اس وجہ سے صبح سے لوگ باہر نکلے، لیکن مسلم لیگ نون کے غنڈوں نے وہاں غنڈا گردی کی اور غلام ہونے کا ثبوت دیا۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ نون لیگ والوں نے ہر پولنگ سٹیشن سے ہمارے لوگوں کو باہر نکالا، ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا، پولنگ سٹیشن 37 سے پی ٹی آئی کے لوگوں اور ایجنٹس کو بھی باہر نکال دیا گیا، یہ سب وہاں پولیس کی سرپرستی میں ہوتا رہا، ہر پولنگ سٹیشن میں زبردستی گھس کر خود ٹھپے لگا کر ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ سٹیشن نمبر 10 پر پرائزئیڈنگ افسر نے پولنگ روکنے کا اعتراف کیا، کل رات سے آر او آفس کے باہر کینٹینر لگا دیئے تھے، جعلی حکمران تو قبولیت کے بڑے دعوے کر رہے تھے، سمبڑیال والوں نے ان کی اصل اوقات دکھا دی، میرا سوال ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی پر کیا ایکشن لیا۔؟
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہر پولنگ سٹیشن شیخ وقاص اکرم ہمارے لوگوں
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے اور وہ سر اٹھا کر واپس آئیں گے ان کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ کی رپورٹ کے مطابق نوے سے پچانوے حلقوں میں فارم پینتالیس اور چھیالیس میں واضح فرق سامنے آیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ الیکشن پر حملہ کیا گیا اور دھاندلی براہ راست برسر اقتدار جماعت کے حق میں ہوئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج پوری دنیا یہ بات کر رہی ہے کہ پاکستان کے آئین پر حملہ ہوا ہے جو کہ قومی سطح پر باعث شرم ہے انہوں نے کہا کہ آئین میں کی گئی غیر قانونی ترامیم کو واپس کرایا جائے گا جبکہ پارلیمان کو بری طرح مفلوج کر دیا گیا ہے اور عدالتی نظام کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں کتنے عرصے تک بیٹھنا ہے اس کا فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے تاہم ایک بات واضح ہے کہ عمران خان کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوں گے اور ہمیشہ کی طرح عوام کے سامنے سر بلند کر کے واپس آئیں گے