WE News:
2025-07-23@15:55:23 GMT

کوئٹہ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا واقعہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT

کوئٹہ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا واقعہ

کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر غیرت کے نام پر فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیاہ کاری کے الزام پر پیش آیا، جس میں باپ نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کا خونی سلسلہ، نصیرآباد سرفہرست

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نازنین اور غلام قادر کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دوہرا قتل قمبرانی روڈ کاروکاری کوئٹہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دوہرا قتل قمبرانی روڈ کاروکاری کوئٹہ کے نام

پڑھیں:

غیرت کے نام پر خاتو ن ومرد کا بہیمانہ قتل، ویڈیو وائر ل

ملزمان کی شناخت کررہے ہیں ، واقعہ عید الا ضحی کے دنوں میں پیش آیا ، بلوچستان حکومت
ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری ہے ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کررہے ہیں

مبینہ غیرت کے نام پر بلوچستان میں فائرنگ کرکے ایک خاتون اور مرد کے سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ حکومت بلوچستان شاہد رند نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی، واقعہ بلوچستان کی حدود میں ہوا، وزیر اعلی بلوچستان نے نوٹس لیا، 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ عید الاضحی کے دنوں میں پیش آیا، کسی خاندان نے اس کی رپورٹ درج نہیں کرائی، حکومت کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے ،شاہد رند نے کہا کہ اس واقعہ میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے نام معلوم ہوگئے ہے لیکن ابھی ظاہر نہیں کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کررہے ہیں، تمام لوگوں کا ڈیٹا نادرا کو دے دیا گیا ہے۔شاہد رند نے کہا کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ابھی لاشیں برآمد نہیں ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں دوہرے قتل کا معاملہ: نامزد سردار شیر باز ساتکزئی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش
  • کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
  • ڈیگاری واقعہ — شوبز شخصیات کا غیرت کے نام پر قتل پر شدید ردعمل
  • ڈیگاری واقعہ: غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون کی والدہ کا مبینہ قاتلوں کی رہائی کا مطالبہ
  • کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا
  • لڑکا اورلڑکی غیرت کے نام پرقتل ،بلوچستان سے ایک اورانتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • بلوچستان واقعہ، غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون کی والدہ کا متنازع بیان، مبینہ قاتلوں کی رہائی کا مطالبہ
  • کوئٹہ میں ایک اور واقعہ، غیرت کے نام پر لڑکی، لڑکا قتل 
  • غیرت کے نام پر خاتو ن ومرد کا بہیمانہ قتل، ویڈیو وائر ل