کولوراڈو میں اسرائیلی یرغمالیوں کے حق میں نکالی گئی ریلی پر حملہ، 6 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
امریکی ریاست کولوراڈو میں قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کے مطابق ایک شخص نے ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے آگ لگانے والا آلہ ایک ایسے گروپ پر پھینک دیا جو غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی طرف توجہ دلانے کے لیے جمع ہوا تھا، اس واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ جھلس بھی گئے ہیں۔
اس سلسلے میں گرفتار مشتبہ شخص 45 سالہ محمد صابری سلیمان کو اس حملے کے سلسلے میں الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی ایف بی آئی دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر تفتیش کر رہی تھی۔
کولوراڈو کے شہر بولڈر کے مرکز میں واقع 4 بلاک والے علاقے پرل اسٹریٹ پیدل چلنے والے مال میں تشدد کا یہ حالیہ واقعہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، جو عالمی تناؤ کو ہوا دے رہا ہے اور یہود مخالف جذبات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار قتل، مشتبہ شخص گرفتار
واضح رہے کہ امریکی حکام کے مطابق میں یہود مخالف تشدد میں ایک ہفتہ قبل ایک شخص نے اسی طرح ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے واشنگٹن میں یہودی میوزیم کے باہر اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے ڈینور فیلڈ آفس کے انچارج خصوصی ایجنٹ مارک مائیکلک نے اس واقعہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کے حملے ملک بھر میں بہت عام ہوتے جا رہے ہیں۔ ’یہ اس بات کی ایک مثال ہے کہ کس طرح تشدد کے مرتکب ملک بھر کی کمیونٹیز کو دھمکیاں دیتے رہتے ہیں۔‘
امریکی حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والے 6 افراد کی عمریں 67 سے 88 سال کے درمیان ہیں اور جن کے زخموں کی نوعیت سنگین سے معمولی ہیں۔
مظاہرین پر مذکورہ حملہ اس وقت ہوا جب رن فار دی لائیوز نامی رضاکار گروپ کے لوگ غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اپنے ہفتہ وار مظاہرے کا اختتام کر رہے تھے، جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ویڈیو میں ایک گواہ کو چیختے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:جنین کیمپ کا دورہ کرنے والے غیر ملکی ڈپلومیٹس پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ
’وہ وہیں ہے، وہ مولوٹوف کاک ٹیل پھینک رہا ہے‘ ان الفاظ کے ساتھ ایک پولیس افسر اپنی بندوق تانے ایک مشتبہ شخص کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے دونوں ہاتھوں میں کنٹینرز ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد فلسطین اسرائیل امریکی ریاست ایف بی آئی بولڈر حماس رن فار دی لائیوز کولوراڈو یہود مخالف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آزاد فلسطین اسرائیل امریکی ریاست ایف بی آئی بولڈر رن فار دی لائیوز کولوراڈو یہود مخالف رہا ہے
پڑھیں:
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونیوالی بارش 12 قیمتی جانیں نگل گئی: این ڈی ایم اے
---فائل فوٹونیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ہونے والی بارش کے باعث 12 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبہ کے پی میں 6 جبکہ صوبہ سندھ میں بارش سے 2 اموات ہوئیں، اموات فلش فلڈ، گھر گرنے اور ڈوبنے سے ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق بارشوں سے اب تک 233 اموات ہوئیں اور 594 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 79 مرد، 42 خواتین اور 112 بچے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ پنجاب میں مجموعی طور پر 135 اموات جبکہ 470 افراد زخمی، خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 56 اموات جبکہ 71 افراد زخمی ہوئے، سندھ میں مجموعی طور پر 24 اموات اور 40 افراد زخمی ہوئے جبکہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 16 اموات ہوئیں اور 4 افراد زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں 1شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، اسلام آباد میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا۔