گورنر ہماری حکومت کیا ختم کرے گا وہ تو کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا، علی امین گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پشاور:
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے معاملے پر انکوئری ہو رہی ہے، جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا دی جائے گی، کوئی طاقت ور نہیں ہے، تجاوزات جس کی بھی ہوں گی انہیں ختم کیا جائے گا، صوبے میں جہاں پر بھی تجاوزات ہیں ان کے خلاف آپریشن شروع کر رہے ہیں۔
سیاسی معاملات پر ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے، پہلے اس کا نام ویلا منڈا تھا اب چپاتہ بن گیا ہے۔
یہ پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کب آئے گی؟ گورنر نے بتادیا
واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق ہو یا صوبہ، اپوزیشن کے پاس جس دن بھی ایک ممبر زیادہ ہو تو عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے اور یہ ہمارا جمہوری حق ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کی امداد وفاقی حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،علی امین گنڈاپور
بونیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد وفاقی حکومت کا فرض ہے، وزیراعظم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنی انیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں نے متاثرہ علاقوں میں بھرپور کام کیا، قدرتی آفت کے بعد کی صورتحال سب کے سامنے ہے،بونیر کے عوام کےمسائل حل کرنے آئے ہیں،لوگوں کے مالی نقصان کا ازالہ کریں گے،انفراسٹرکچر کو بھی بحال کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برس کے 2واقعات ہوئے،رہائشیوں کو متبادل جگہ منتقل کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی امداد وفاقی حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،ہمارےصوبے کے لوگ بھی ٹیکس دیتے ہیں،بطور وزیراعلیٰ میرا وعدہ ہے متاثرین کی بھرپور مدد کروں گا۔
پاک کاتالان فیڈریشن کے زیراہتمام بارسلونا میں 14اگست، جشن آزادی پاکستان کا دن ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا
مزید :