بلوچستان حکومت کا گرفتار ملازمین کی رہائی کا فیصلہ، گرینڈ الائنس نے احتجاج مؤخر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
بلوچستان حکومت اور سرکاری ملازمین کی تنظیموں پر مشتمل گرینڈ الائنس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے بعد گرینڈ الائنس نے ایک ہفتے سے جاری احتجاجی تحریک کو مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد سامنے آیا، جس میں حکومت نے کوئٹہ اور مچھ جیل میں قید تمام گرفتار ملازمین کی فوری رہائی کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے تمام مقدمات اور محکمانہ کارروائیاں بھی واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
اجلاس کے دوران بلوچستان حکومت نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کی سربراہی میں ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں صوبائی وزیر راحیلہ درانی، پارلیمانی سیکریٹری اسفندیار کاکڑ، محکمہ خزانہ کے افسر جہانگیر خان اور گرینڈ الائنس کے نمائندے شامل ہیں۔ مذاکرات کا دوسرا دور آج متوقع ہے، جس کے بعد کمیٹی کی سفارشات منظوری کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان گرینڈ الائنس کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ
گرینڈ الائنس کے سینئر رہنما کلیم اللہ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی یقین دہانی کے بعد فی الحال احتجاج مؤخر کیا جا رہا ہے، تاہم مطالبات بدستور قائم ہیں۔ ان میں سب سے اہم مطالبہ یہ ہے کہ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں وفاقی حکومت کے طرز پر اضافہ کیا جائے۔ علاوہ ازیں، یونیورسٹی ملازمین کا الائنس ختم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کی واپسی کا بھی مطالبہ برقرار ہے۔
کلیم اللہ کے مطابق گرینڈ الائنس توقع رکھتا ہے کہ اس بار حکومت سابقہ رویہ نہیں اپنائے گی اور ڈی آر اے سمیت دیگر مطالبات پر عملی پیشرفت کرے گی۔
یاد رہے کہ گرینڈ الائنس کی جانب سے کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں تالہ بندی، بچوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے اور سڑکوں کی بندش جیسے اقدامات کیے جا رہے تھے، جن کے باعث تعلیمی و سرکاری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Balochistan-Grand-Alliance بلوچستان گرینڈ الائنس گرینڈ الائنس کے سینئر رہنما کلیم اللہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان گرینڈ الائنس گرینڈ الائنس کے ملازمین کی کے بعد
پڑھیں:
100 فیصد سپیشل الاؤنس !ملازمین کیلئے بڑا اعلان
ویب ڈیسک: صوبائی وزیر صنعت نے ملازمین کو خوشخبری سنا دی،ملازمین کو 100 فیصد سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس کے بعد پرانے ڈسپیریٹی، مہنگائی اور دیگر الاؤنسز بند ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع کی زیر صدارت پیسک بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ڈی پیسک سائرہ عمر نے آٹھ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی،اجلاس میں کینسل پلاٹس سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی، جو دو ہفتوں میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
اجلاس میں پیسک اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ رولز 2025 کی منظوری دی گئی، جبکہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ 4 گوجرانوالہ میں بجلی فراہمی کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
اسی طرح اسٹیٹس 2 اور 3 سمڑیال میں منسوخ کیے گئے پلاٹوں کے لیٹرز واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید برآں اجلاس میں پیسک میڈیکل پالیسی 2023 اور انٹرن شپ پروگرام کی منظوری دی گئی، جبکہ فنانشل پاورز کے نظریاتی شیڈول میں ترامیم بھی منظور کر لی گئیں۔
ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم کل بڑھائیں گی
پیسک ملازمین کے لیے بنیادی تنخواہ میں 100 فیصد اسپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد پرانے ڈسپیریٹی، مہنگائی اور دیگر الاؤنسز بند ہو جائیں گے۔
پیسک اور اخوت کے درمیان خود روزگار اسکیم کی حکمت عملی بھی منظور کی گئی، جب کہ اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا، جس کے تحت صفائی، سیکیورٹی اور سڑکوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا۔
سپریم کورٹ میں ای آفس سسٹم کا آغاز