خصوصی افراد کیلئے سہولتیں حکومت‘ معاشرے کی ذمہ داری ہے: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ افواج پاکستان کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا۔ افغانستان کو واضح پیغام د یاکہ پاکستان میں دراندازی کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔ پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے ذریعے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ احتجاج کریں وہ سب کا حق ہے لیکن پرامن ہو نا چاہئے۔ ہر بار اسلام آباد پر چڑھائی نہ کی جائے۔ خصوصی افراد کے لئے سہولتیں پیدا کرنا حکومت اور معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں انٹرنیشنل بلائنڈ ڈے کے موقع پر ''یوم تحفظ سفید چھڑی ''پاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ، پی ایل ایف کے صدر میاں شاہد عباس سمیت پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے تقریب میں شرکت کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ خصوصی افراد کو اللہ تعالیٰ نے بے انتہا صلاحیتوں سے نوازا ہوا ہے اور وہ تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ آپ لوگوں کی گورنر ہائوس تشریف آوری پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ یہاں آنکھوں کی بصارت سے محروم اسسٹنٹ کمشنر بیٹھے ہیںجومعاشرے میں پلر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکومت نے آنکھوں سے محروم افراد کیلئے تین فیصد کوٹا مختص کر رکھا ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خصوصی افراد
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، دو افراد زخمی
شیر شاہ گلبائی مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفی کی شناخت 28 سالہ راحت ولد سعید الرحمٰن کے نام سے کی گئی جبکہ 34 سالہ شعیب اور 20 سالہ رحیم اللہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حادثے کا شکار افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
ایس ایچ او شیرشاہ خمیسو خان نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا جس کا سراغ لگانے کے لیے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔