کراچی؛ ایڈوائزر گورنر خیبرپختونخوا کی اسلحے کے زور پر چھینی گئی گاڑی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
کراچی:
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی گاڑی برآمدکرلی۔
پولیس کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنیکی اور خفیہ ذرائع کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ گاڑی برآمد کرلی ہے۔
اے وی ایل سی پولیس نے بتایا کہ برآمد شدہ گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ BRA-996 نصب تھی جبکہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر BKP-342 ہے۔
ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت سجاد لاشاری، عمران سرائیکی، عبید پنجابی اور شہزاد لاشاری کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ برآمد شدہ گاڑی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میڈیا ایڈوائزر گورنر خیبر پختونخواہ علی ایوب کے حوالے کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 22 اکتوبر کو کراچی کے ایف بی صنعتی ایریا تھانے کی حدود طاہرولا چورنگی کے قریب گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزرعلی ایوب کی گاڑی نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر چھین لی تھی اور فرار ہو گئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔