’چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے‘ پر گورنر سندھ کا رقص وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
فوٹو اسکرین گریب انسٹا گرام
جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تقریب میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس میں عاطف اسلم اور علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
اس دوران گانوں پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسٹیج پر رقص کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں گورنر سندھ گلوکار علی ظفر کے مشہور گانے ’چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے‘ پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیرِ صدارت ہونے والی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جہاں جشنِ آزادی کے موقع پر خصوصی آتشبازی کا اہتمام کیا گیا۔
جشنِ آزادی کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں ’معرکۂ حق‘ کے عنوان سے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، جو رات 12 بج کر 55 منٹ پر شروع ہوا۔
گورنر ہاؤس میں ایشیا کا سب سے بڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا تھا، جس پر ملکی فنکاروں نے پرفارمنسز پیش کیں، شہریوں کی بڑی تعداد نے آتش بازی، روشنیوں اور فنکاروں کی پرفارمنسز سے بھرپور لطف اٹھایا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کا
پڑھیں:
ٹرینر کو پالتو وہیل نے ہلاک کردیا؛ وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
کچھ دنوں سے انسٹاگرام، ٹوئٹر اور ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک وہیل ٹرینر، جیسکا ریڈکلف، اپنی ہی سدھائی ہوئی کلر وہیل کے ہاتھوں ہلاک ہوگئی۔
ویڈیو میں دکھایا جاتا ہے کہ لائیو پرفارمنس کے دوران ٹرینر کا توازن بگڑ جاتا ہے اور وہ پانی میں جا گرتی ہے۔ بعض کلپس میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ وہیل مچھلی اسے مکمل طور پر نگل لیتی ہے۔
Unbelievable! ???? Jessica Radcliffe orca attack real video & Twitter viral! Dolphin Jessica accident original — is she alive? Orca attack deutsch & nachrichten!????
Link???????? ????https://t.co/wTcHafIcaM pic.twitter.com/YyqpZ0r1xM
یہ چونکا دینے والا منظر دیکھ کر لاکھوں صارفین نے ویڈیو کو شیئر کیا اور افسوس کا اظہار کیا، لیکن اب اس کی حقیقت سامنے آچکی ہے۔
متعدد عالمی میڈیا اداروں نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی ہے اور اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔
تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ویڈیو میں دکھائی گئی جگہ حقیقت میں وجود ہی نہیں رکھتی، اور نہ ہی جیسکا ریڈکلف نامی کوئی ٹرینر دنیا میں موجود ہے۔ یعنی یہ پوری کہانی محض سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ایک من گھڑت تخلیق ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔