اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی آئین سے بغاوت کے مترادف ہے ، گورنر خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سزایافتہ قیدی کی ہدایت پر حکومت چلا رہے ہیں،اسمبلی کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں،جیل کی بیرک سے صوبے کا نظام نہیں چلایا جاسکتا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی آئین سے بغاوت کے مترادف ہے،صوبائی اسمبلی وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کی کرپشن کابڑا ذریعہ ہے۔
اپوزیشن ارکان نے بھی کہا ہے کہ صوبہ غیر آئینی طرز حکمرانی کاشکار ہے،صوبائی بجٹ پاس کرنا خیبرپختونخوا حکومت کی آئینی مجبوری ہے۔
صوبائی حکومت عوام کو بلیک میل کرنے کی کوشش نہ کرے،صوبے کو غیر جمہوری طریقے سے چلایا گیا تو ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزارت اعلیٰ سے ہٹنے کے بعد اب علی امین گنڈاپور کیا کررہے ہیں؟
خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ سے ہٹنے کے بعد سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں اور اپنی ذاتی دلچسپیوں اور مشاغل میں وقت گزار رہے ہیں۔
حال ہی میں انہیں مدروٹہ چیمپئن شپ کی تقریب میں دیکھا گیا، جہاں انہوں نے صحافیوں سے بھی گفتگو کی۔ علی امین گنڈاپور نے گھوڑ سواری کا آغاز کر دیا ہے اور نیزہ بازی کی بھی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی خان میں ایک فیسٹیول ہو رہا ہے، جس کے لیے وہ اپنے گھوڑوں کو مکمل طور پر تیار کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پشاور میں گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد ہوا تھا جس میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے گھوڑے نے بھی حصہ لیا تھا۔
واضح رہے کہ مدروٹہ میں دو روزہ گھوڑ سواری اور نیزہ بازی کے مقابلے ہوئے، جن میں ملک بھر کے نامور گھڑ سواروں اور نیزہ بازوں نے حصہ لیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
علی امین گنڈا پور گھوڑ سواری مدروٹہ چیمپئن شپ نیزہ بازی ہارس اینڈ کیٹل شو