رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایوان میں ناک سے لکیریں نکالنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمشید دستی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے دوران کانوں کو ہاتھ لگاتے رہے ہیں۔

جمشید دستی اپنے نشست سے اٹھ کر اپوزیشن لیڈر کی سیٹ کے سامنے آئے، انہوں نے ایوان کے فلور پر ناک سے لکیریں نکالیں ، وہ کانوں کو ہاتھ بھی لگاتے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جمشید دستی

پڑھیں:

بلوچستان: کچھی میں تھانہ نذر آتش، کوئٹہ میں چیک پوسٹ پر دستی بم کا حملہ

نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی شام ضلع کچھی میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی، جب کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ کو دستی بم (ہینڈ گرینیڈ) سے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق سرکاری حکام نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس تقریباً 2 درجن نامعلوم ملزمان نے کٹھان پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، یہ پولیس اسٹیشن حال ہی میں محکمہ لائیو اسٹاک کی ایک عمارت میں قائم کیا گیا تھا اور لیویز اہلکاروں کے پولیس میں انضمام کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

حملہ آور دو کمروں پر مشتمل اس پولیس اسٹیشن کے اندر داخل ہوئے اور سرکاری ریکارڈز اور فرنیچر کو آگ لگا دی، انہوں نے وہاں سے دو رائفلیں (جن میں ایک ایس ایم جی اور ایک جی-3)، ایک موبائل فون اور ایک نجی موٹر سائیکل لیکر فرار ہو گئے۔

ایک سینئر اہلکار کے مطابق حملہ آوروں کی بڑی تعداد کے باعث قریبی نجی مکان میں موجود سابق لیویز اہلکار مؤثر جواب نہیں دے سکے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔
مقامی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

واقعے کی تحقیقات محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سبی رینج نے شروع کر دی ہیں۔

چیک پوسٹ پر حملہ
کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرینیڈز سے حملہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے چیک پوسٹ پر 2 گرینیڈ پھینکے، جو قریب ہی پھٹے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چیک پوسٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، لیکن حملہ آور گرینیڈ پھینکنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو نکالنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی
  • سی ڈی اے کے پارلیمنٹ میں تعینات سٹاف کو نکالنے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،ترجمان قومی اسمبلی
  • 27ویں آئینی ترمیم سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں وقفہ کیوں کیا گیا؟
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
  • قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل
  • قومی اسمبلی، 27ویں ترمیم: آئین کی روح برقرار رہے گی، طارق فضل، آپ وفاق داؤ پر لگا رہے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • قومی اسمبلی 14 نومبر کو 27ویں آئینی ترمیم منظور کرے گی
  • بلوچستان: کچھی میں تھانہ نذر آتش، کوئٹہ میں چیک پوسٹ پر دستی بم کا حملہ
  • قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج، کیا 27ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی؟
  • قومی اسمبلی کے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری