پر اسرار بالوں والی غار دریافت،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
قدرت کے عجائبات میں سے ایک ایران کے ہورموز جزیرے پر واقع ’ہیئری کیو‘ یا ’بالوں والی غار‘ جہاں پتھروں سے انوکھے بال نکلتے ہیں
ایک مشہور سیاح اور وڈیو بلاگر نے حال ہی میں اس پراسرار غار کی سیر کی، اور یہ تجربہ سوشل میڈیا پر دنیا کے ساتھ شیئر کیا۔
اس مہم جوئی میں وہ ایک مقامی ماہر کی رہنمائی میں غار کے اندر داخل ہوئیں۔ یہ غار نہایت تنگ، اندھیری اور خطرناک راستوں پر مشتمل ہے، جسے عبور کرنا آسان کام نہیں۔
صرف ٹارچ لائٹ کے سہارے وہ پانی میں چلتی، جھکتی اور رینگتی ہوئی غار کی گہرائیوں تک پہنچیں۔ غار کے اندر موجود ایک مقام پر دیواروں سے لٹکتے ہوئے سیاہ اور بھورے رنگ کے بال نما دھاگے دیکھے گئے۔
پہلی نظر میں یہ واقعی انسانی بال جیسے لگتے ہیں، لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بال دراصل نمک، کیلشیم، اور دیگر معدنیات کے وہ ذخائر ہیں جو سالوں کی نمی، پانی کے رساؤ اور قدرتی عمل کے باعث اس شکل میں نمودار ہوئے ہیں
یہ معدنی ریشے دھیرے دھیرے غار کی چھت اور دیواروں سے باہر نکل کر بالوں جیسے دکھائی دیتے ہیں، جنہیں دیکھ کر کسی کو بھی حیرت ہو سکتی ہے۔
اس سیاح نے بتایا کہ اندر کا ماحول حد درجہ تنگ، نم آلود اور بدبودار تھا، لیکن یہ تجربہ اس قدر انوکھا اور ناقابلِ فراموش تھا کہ خوف پر حیرت غالب آ گئی۔
A post shared by Ankita Kumar ????????| TRAVEL (@monkey.
ا س ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ وڈیو دیکھنے والوں نے شدید دلچسپی کا اظہار کیا۔ کسی نے اسے قدرت کی تخلیق قرار دیا تو کسی نے اسے کوئی جادوئی مقام سمجھا۔
کئی افراد نے غار کی تنگ جگہ دیکھ کر گھبراہٹ کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے جیسے ’یہ کوئی سویا ہوا دیو ہے جو کبھی بیدار ہو جائے گا!
‘ کئی صارفین نے حیرت کا اظہار کیا کہ پتھروں سے واقعی بال کیسے نکل سکتے ہیں؟ کسی نے اس کی سائنس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تو کوئی اسے کسی پراسرار مخلوق یا طلسماتی حقیقت سے جوڑ کر مذاق کرتا رہا۔
کچھ لوگوں نے کہا کہ ویڈیو دیکھ کر انہیں گھپ اندھیرے میں بند جگہوں کی وجہ سے گھبراہٹ محسوس ہوئی، اور ایک شخص نے مزاحیہ انداز میں پوچھا، ’کیا آپ کو وہاں ڈریگن کے انڈے بھی ملے؟‘
جبکہ ایک صارف نے خوابناک خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاید یہ کوئی جادوئی مخلوق ہے جو کسی دن جاگ اٹھے گی۔
یہ غار نہ صرف ایک سیاحتی مقام ہے بلکہ زمین کی تاریخ اور قدرتی عوامل کا زندہ ثبوت بھی ہے، ایسی جگہیں نہ صرف ہمیں قدرت کی پیچیدگی اور عظمت کا احساس دلاتی ہیں بلکہ ہمیں یہ بھی سکھاتی ہیں کہ دنیا میں کئی ایسے راز موجود ہیں جنہیں دریافت کیا جانا باقی ہے۔
ایف بی آر 5 کروڑ روپے تک کے کیسز میں وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں کر سکے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔